راولپنڈی:

تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی کے دوران گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنی والدہ سمیت گرفتار کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق 2 لاکھ سے زائد مالیت کا طلائی لاکٹ اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 73 ہزار روپے برآمد کی گئی۔

ملزمہ نے مالک کی غیر موجودگی میں اپنے والد اور والدہ کے ساتھ مل کر طلائی زیورات چرائے تھے۔

تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھریلو ملازمہ اور اسکی والدہ کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے والد کو بھی جلد گرفتار کرکے مزید برآمدگی کی جائے گی۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی

راولپنڈی:

پیرو دہائی میں بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، قاتلوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ آئے دو افراد جاں بحق جبکہ انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع کو سیل کردیا گیا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق پولیس پارٹی جائے وقوع کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، ملزمان گھر کی چھت پر چھپے ہوئے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے سبب انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان کی نشاندہی کے لئے جانے والے واحد اور سرور جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں کمپلیمنٹری سروسز میں اضافہ؛ کرائے بھی بڑھ گئے
  • محرابپور،پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
  • راولپنڈی؛ بہن کو 4ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے والا بھائی گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کراچی، پولیس مقابلہ، ہاؤس رابری و کار لفٹنگ گینگ کے 5 زخمی ملزمان سمیت 7 گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کا انکشاف، ملزم گرفتار
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی