سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9 واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9 واں الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریباً 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا، اس کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحلی مقامات کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سمندری میں طغیانی کا امکان ہے، ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
بیان کے مطابق آج دوپہر تک سسٹم کے مرکز کے ارد گرد ہوا کی رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، ساتھ شمالی اور مغربی بحیرہ عرب میں سمندر کی لہرین بہت اونچی رہنے کی توقع ہے، 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر کو سمندر کی بلند لہریں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند
انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو بدھ کے روز پھٹ پڑا جس کے بعد حکام نے خطرے کا درجہ بلند ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں راکھ اور گیس کا غبار کئی کلومیٹر آسمان میں پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
انڈونیشیائی جیوولوجیکل ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کے مطابق ماؤنٹ سیمیرو نے مقامی وقت کے مطابق 2:13 بجے دوپہر پر آتش فشانی مواد اگلنا شروع کیا جس میں پیروکلاسٹک فلو یعنی گرم راکھ، گیس اور پتھروں کے تیز رفتار بادل بھی شامل ہیں۔
#Indonesia ???????? #volcano_eruption live : The webcam footage of a pyroclastic flow from Mount Semeru's eruption showing superheated ash and rocks surging down the slope at high speeds amid surrounding vegetation. pic.twitter.com/XJtCajzjrZ
— ???????????????????????? ???????????????????? ???????????????????????????????????? (@Shk__R) November 19, 2025
وفد نے خبردار کیا کہ 8 کلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی قسم کی سرگرمی انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے اور لوگوں کو فوری طور پر دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
300 افراد محفوظ مقامات پر منتقلقومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری کے مطابق آتش فشاں کے دھماکے سے اٹھنے والا راکھ کا بادل 13 کلومیٹر (8 میل) کی بلندی تک جا پہنچا۔
مزید پڑھیے: غیر فعال آتش فشاں کے دھانے پر آباد سعودی گاؤں میں خاص کیا ہے؟
کم از کم 300 رہائشیوں کو 2 عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتش فشاں آتش فشاں کی راکھ انڈونیشیا