کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کا اجلاس، علاقہ کے مسائل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن کے سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ضلعی آفس ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ میں ضلعی نائب صدر آغا سید ضیاء، کابینہ کے دیگر اراکین ٹھیکیدار حسن علی، ناصر علی اور وحدت یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حیدر علی ہزارہ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن کے سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ خاص طور پر منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت، بدامنی اور مہاجرین کے گھروں پر رات گئے چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ یہ ایک معاشرتی ناسور ہے جس کے خلاف اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ کوئٹہ میں رات کے وقت مہاجرین کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے انسانی وقار اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے سوداگر دراصل نسلوں کے قاتل ہیں۔ یہ بااثر عناصر تعلیمی اداروں، بازاروں اور گلی محلوں میں زہر بیچ رہے ہیں اور بدقسمتی سے بعض اوقات انہیں حکومتی اداروں کی خاموش حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہزارہ ٹاؤن اجلاس میں
پڑھیں:
ایران کے بارے روس اور آئی اے ای اے کی بات چیت
آئی اے ای اے میں روسی نمائندے نے ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی کیساتھ ایران کے بارے بات چیت کو پیشہ ورانہ اور تعمیری قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں کیلئے روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ اپنی ملاقات اور ایران کے بارے گفتگو کی خبر دی ہے۔ اس بارے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں میخائیل اولیانوف نے لکھا کہ میں نے گروسی کے ساتھ - 10 سے زائد - مسائل پر گفتگو کی جن میں ایران اور یوکرین سے متعلق مسائل بھی شامل تھے۔ اپنے بیان میں سینئر روسی سفارتکار نے اس مشاورت کو "ہمیشہ کی طرح انتہائی پیشہ ورانہ، تعمیری اور سنجیدہ" قرار دیا۔
میخائیل اولیانوف نے بدھ کے روز، نومبر میں منعقدہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل آئی اے ای اے میں چین اور ایران کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ میٹنگ کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اس سہ فریقی اجلاس میں ہم نے ایرانی جوہری پروگرام پر اپنے موقف کو ہم آہنگ کیا ہے۔ میخائل اولیانوف کے مطابق آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا آئندہ اجلاس 19 سے 21 نومبر تک منعقد ہو گا۔