لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باٹا پور پولیس نے اپنی حدود میں ہونے والی ڈانس اور منشیات پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔
پولیس کی کارروائی کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مصروف تھے، اس دوران وہاں سے 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی سے شراب، آئس سمیت دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کے بعد پولیس نے باٹا پور تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب پولیس ہائی الرٹ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی
لاہور:موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر جوان ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی بہادر افواج، سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹس، چینی و غیر ملکی سفارت خانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دیں، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔ پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ عوام شر پسندوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور من گھڑت افواہوں و غیر مصدقہ سوشل میڈیا پیغامات پر ہرگز دھیان مت دیں۔