راولپنڈی:

تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر رکشہ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی کچلے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر پہلے رکشہ سے ٹکرایا اور پھر موٹر سائیکل سواروں کو روندتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر ڈمپر ڈرائیور کو قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔

شہریوں نے واقعے کے بعد ٹریفک پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو یہ جان لیوا حادثہ روکا جا سکتا تھا۔

سینئر پولیس افسر بھی موقع پر پہنچے اور ڈمپر ڈرائیور کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر تھانے منتقل کیا گیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں استعمال ہونے والے بھاری ڈمپرز کو صرف رات کے اوقات میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ شہریوں کی زندگی محفوظ رہ سکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے نئی ہدایات جاری

نئے احکامات کے تحت سیکیورٹی اہلکار امیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے ایف آئی اے کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی پر مامور اداروں کو چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ جاری مراسلے میں ایس پی یو سمیت دیگر متعلقہ سیکیورٹی اہلکاروں کو ایف آئی اے کاؤنٹرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، نئے احکامات کے تحت سیکیورٹی اہلکار امیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ اس سے قبل متعلقہ سیکیورٹی اہلکار چینی شہریوں کو ایئرپورٹ ٹرمینل کے گیٹ سے سیکیورٹی فراہم کرتے تھے، ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جاری ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ملزمان مسجد کے چندے کے ڈبے توڑ کر رقم لے کر فرار
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • کہوٹہ میں آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں چوری کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
  • نیو کراچی میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون کی خود سوزی، دورانِ علاج دم توڑ گئی
  • کراچی میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سافٹ ویئر ہاؤس میں لڑکی کو حبسِ بیجا اور ہراساں کرنے پر تلخ کلامی، ہوائی فائرنگ
  • ناظم آباد: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، خاتون سمیت 2 شہری زخمی
  • سویڈن کے قصبے ہلسفریڈ میں آگ لگنے سے مسجد شہید
  • کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے نئی ہدایات جاری
  • کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے نئی ہدایات جاری