پاکستان میں یوم تشکر، ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے، پاک فوج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہوریوں نے پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ آج مودی کا غرور خاک میں مل گیا، آج ثابت ہوگیا کہ بھارت اور اس کی عوام صرف بڑھکیں ہی مار سکتے ہیں، اب بھارتی عوام اور انڈین گودی میڈیا پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔ شہریوں نے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خدمت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد شہری پاک فوج سے اظہار محبت کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم تشکر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کی جیت کا جشن منانے کیلئے ملک کے مختلف شہروں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ شہریوں کی جانب سے بھارت کیخلاف ’’مردہ باد ‘‘کے نعرے لگائے گئے۔ شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو سمجھا دیا گیا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں لیکن مودی یہ چاہتا تھا۔ اس دوران زیرو لائن سے ملحقہ دیہات کے مکین بھی خوشی سے جھومتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دن دیہاڑے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے باعث اسے آج سیز فائر کروانے کیلئے امریکہ کے پاؤں پکڑنا پڑے۔
دوسری جانب لاہوریوں نے پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ آج مودی کا غرور خاک میں مل گیا، آج ثابت ہوگیا کہ بھارت اور اس کی عوام صرف بڑھکیں ہی مار سکتے ہیں، اب بھارتی عوام اور انڈین گودی میڈیا پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔ شہریوں نے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خدمت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ چند روز قبل پاکستان کے ساتھ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے مختلف شہروں پر گولہ بھاری کی، اس کے علاوہ دشمن کی جانب سے شہری آبادیوں پر ڈرونز گرائے گئے، اور ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا، جس کے باعث پاکستان کے تقریباً 32 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو بارہا باور کرایا کہ وہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے باز رہے، لیکن وہ اپنے رافیل طیاروں کے گھمنڈ سے باہر نہ نکل سکا۔
بھارت کا گودی میڈیا اپنے چینلز پر جھوٹ اور سنسنی پھیلاتا رہا۔ دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بھارت کی ہر جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا، پاک فوج نے دشمن کے مختلف پوسٹس اور بیسز کو تباہ کیا۔ پاکستان نے ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے مزائیلوں نے دشمن کے موروچوں کو تباہ و برباد کر دیا، مزائل داغے جانے سے بھارتی کے حواس باختہ ہوئے اور مجبوراً اسے شکست تسلیم کرتے ہوئے سیز فائر کی جانب جانا پڑا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی کی جانب سے شہریوں نے کرتے ہوئے سے بھارت بھارت کو پاک فوج کہا کہ
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کو خراج تحسین
آپریشن بنیان مرصوص---فائل فوٹوعوام کی جانب سے افواجِ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے جوش و جذبے اور خوشی کا مسلسل اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔
صارفین افواج پاکستان، میزائلوں اور جنگی طیاروں کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین پاک افواج کے بھارت کو زبردست اور منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بھی بے نقاب کر رہے ہیں۔