بھارتی فوج پاکستان کے خلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
امریکی عسکری جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ بھارت، پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے اپنی کارکردگی سے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔
نیشنل انٹریسٹ نے لکھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں۔
تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے لیکن پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کو نیوکلئیر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا، بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
امریکی عسکری جریدے کے مطابق بھارت کے پاس یورپی اور روسی ساختہ جدید ہتھیاروں کا امتزاج ہے جبکہ پاکستان کو چین اور ترکی کی مدد حاصل رہی۔
امریکی ملٹری جریدے نے پاکستانی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ایئرفورس نے ابتدائی بھارتی فضائی حملوں کو روک کر غیرمعمولی دفاعی صلاحیت ثابت کی، پاکستان نے آپریشن کے آغاز میں ہی بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔
جریدے نے اپنے تجزیے میں مزید لکھا کہ بھارتی پائلٹس میں مناسب فلائٹ ٹریننگ کی شدید کمی ہے، بھارتی ایئرفورس کی غیر معیاری ٹریننگ نے بھارتی جنگی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں کا نقصان، نئی دہلی کی ساکھ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، اسی طرح پاکستان فضائیہ کی برتری کی بڑی وجہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہتر تربیت اور جنگی تجربہ ہے۔
امریکی جریدے نے تجزیے میں مزید لکھا کہ پاکستانی پائلٹس افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں مسلسل انسداد دہشت گردی آپریشنز کرتے رہے ہیں، بھارتی خارجہ پالیسی نے اسے عالمی حمایت سے محروم کر رکھا ہے۔
امریکی ملٹری جریدے نے مزید لکھا کہ روس، بھارت کا دیرینہ اتحادی ہے مگر وہ اس تنازعے پر خاموش رہا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تجزیے میں کہ بھارت لکھا کہ
پڑھیں:
دنیا کہہ رہی ہے بھارت کی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہےاور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے، ہم بار بار بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات اور ثبوت دینے کا کہتے رہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ دنیا کہ رہی ہے کہ بھارت کی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی، پاکستان اس سارے عمل میں مضبوط ثابت ہوا۔
بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات پر سارے ممالک ہمارے موقف کی حمایت کررہے تھے، ان ممالک کے تجارتی تعلقات بھارت سے زیادہ ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آذر بائیجان، ترکیہ، چین نے واضح طور پر پاکستان کا ساتھ دیا، دیگر برادر ممالک نے بھی پاکستان کے لیے کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کا مومنٹیم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کو بریک لگانے والے آپشن سامنے رکھے، بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس بات چیت کو صرف اپنے لیے استعمال نہ کرے خطے کےلیے استعمال کرے۔