کراچی: سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔
ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیہون میں 20 سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی
پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع سیہون میں کچی آبادی کی رہائشی 20 سالہ معزور لڑکی کو 2 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سندھ پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے لڑکی کے چچا کی مدعیت میں تھانہ سہون میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ علی چنیسر اور احمد ماچھی پر درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ سات روز قبل پیش آیا، زیادتی میں ملوث ایک نامزد ملزم گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو طبی معائنے کیلئے عبداللہ شاہ اسپتال سہون منتقل کر دیا گیا۔