کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
GOMA, DR CONGO:
جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں واقع تینگانیکا جھیل کے قریبی گاؤں میں سیلاب سے 100 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کانگو کے حکام نے بتایا کہ سیلاب جھیل تینگانیکا میں میں آیا اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
حکام نے کہا کہ سیلاب سے کاسابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں روانڈا کے حامی علیحدگی پسند ایم 23 نے رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران خطے میں حملوں کے دوران سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقے اس وقت بھی کنشاسا کے زیرانتظام ہے اورایم 23 کے زیرکنٹرول علاقوں میں شامل نہیں ہے۔
جنوبی ریجن کی حکومت کے ترجمان ڈیڈیئر لوگینوا نے بتایا کہ سیلاب گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش کے باعث کاسابا دریا میں طغیانی کی وجہ سے آیا اور انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 62 بتائی اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ جھیل تینگانیکا کے ذریعے صرف کاسابا تک رسائی ہے اور ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک فعال نہیں ہے اور اسی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب سے
پڑھیں:
پاکستانی سائبر حملے ، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک
نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاک بھارت سائبر محاذ پر کشیدگی میں نیا موڑ آ گیا ہے جہاں پاکستانی ہیکرز کی جانب سے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے کا نشانہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ سمیت کئی حساس اور کلیدی ادارے بنے۔
ذرائع کے مطابق، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا یا تو ڈیلیٹ کر دیا گیا یا ناقابلِ رسائی بنا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)، اور یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) جیسے حساس اداروں کا ڈیٹا بھی لیک کر دیا گیا ہے۔ لیک ہونے والے ڈیٹا میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔
مزید برآں، حملے میں بھارت بھر میں نصب 2500 سے زائد سرویئلنس کیمروں کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے، جس سے ملکی سیکیورٹی نظام کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
سائبر ماہرین کے مطابق یہ حملہ انتہائی منظم اور مربوط نظر آتا ہے، جس کا مقصد نہ صرف حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا بلکہ بھارت کے سائبر انفراسٹرکچر کو غیر مستحکم کرنا بھی ہو سکتا ہے۔
جے ایف-17 تھنڈر کے ہائپر سونک وار، بھارت کا S-400 سسٹم اور سورت گڑھ ایئرفیلڈ تباہ