ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سٹی42: ڈیفنس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والا نوجوان پیزا ڈلیوری بوائے ہے جس کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اویس ڈیفنس سے عسکری 10 پیزا ڈلیوری کرنے کے لیے نکلا تھا کہ ایڈن سٹی کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔
پولیس کے مطابق اویس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور پیزے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
خیبر کے علاقے باڑہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:خیبر کے علاقے باڑہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا ہے۔
پولیس نے کہا کہ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔