کراچی: ناردرن بائی پاس پر ڈمپر کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
فوٹو: فائل
کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
جاں بحق افراد کے کزن عبدالرحیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد ناردرن بائی پاس سے گلشن معمار کےلیے جارہے تھے۔
کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اسامہ اور سلیمان باپ بیٹا جبکہ فراز انکا کزن تھا۔
فراز کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ سلیمان 4 بچوں کا باپ تھا اور ٹرانسپورٹ کا کام کرتا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جاں بحق افراد
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
فوٹو: اسکرین گریبکراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔
دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔