پاکستانی اور چینی فوجیوں کا پاک چین سرحد پر رقص، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسکرین گریب
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
زیرِ گردش ویڈیو میں پاکستانی جوانوں کو چینی فوجیوں کے ساتھ خوشی سے مسرور محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں چینی اور پاکستانی فوجیوں کے چہرے پر خوشی اور ہنسی دیدنی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجی ناصرف اردو زبان میں سنائی دے رہے گانے پر رقص کر رہے ہیں بلکہ پاکستان فوجیوں جیسا ڈانس کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہے کہ پاکستان کی جیت اور خوشی کو چین اپنی خوشی اور جیت کی طرح محسوس کرتا ہے۔
دوسری جانب اس سے متعلق جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن و معروف صحافی حامد میر نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں حامد میر نے بتایا کہ ایک مغربی سیاح خنجراب بارڈر کراسنگ پر چینی اور پاکستانی فوجیوں کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ منظر اس خطے کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے جہاں ہندوستان الگ تھلگ اور اکیلا ہے، بھارت کو پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔
جہاں پاکستانی میمرز اور صارفین نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا جینا محال کیا ہوا ہے وہیں اب چینی میمرز بھی بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جب پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے دوران دفاعی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے تو چینی میمرز پاکستان کی اس جیت پر بھی بےحد خوش ہوئے تھے۔
چینی میمرز نے بھارت کی شکست اور نااہلی پر دلچسپ اور مضحکہ خیز ویڈیو بھی بنائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زیلنسکی اور الجولانی کی ایک دوسرے کو گلے لگا نے کی ویڈیو وائرل
تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر اور دمشق پر قابض مسلح باغیوں کے رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں۔ یوکرائنی صدر نے ملاقات کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ زیلنسکی اور الجولانی کی جانب سے تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ آج یوکرین اور شام نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ہم اس اہم قدم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور استحکام کے لئے شامی عوام کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ شام کے صدر احمد الشرع کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران، ہم نے تعاون کو فروغ دینے ، دونوں ممالک کو درپیش سلامتی کے خطرات اور ان کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ہم نے باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر اپنے تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔