اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے 344کیسز رجسٹر ہوئے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے344کیسز رجسٹر ہوئے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 70 کیسز میں منشیات ملک کے اندر اور 174میں بیرون ملک لے جانے کی کوشش اے این ایف نے ناکام بنادی، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لئے 349 آپریشنز کئے گئے۔
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 400 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1393 کلو منشیات ضبط کی گئی جبکہ سال 2024 میں 392 منشیات فروشوں کو سزا بھی سنائی گئی۔
اس کے علاوہ بیرون ملک سے ملک بدربھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات بھی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2024 سے اب تک بیرون ممالک سے 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سعودی عرب، عراق، ملائشیا، یو اے ای، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدرکیاگیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب سے 4498، عراق سے 242، ملائشیا سے 55 اور یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، اعزاز چوہدری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزارت داخلہ

پڑھیں:

ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا، اسحاق ڈار کی وضاحت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے وفد میں شریک ڈاکٹر شمع جونیجو کے ذکر پر ایوان میں وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے شمع جونیجو کا نام وفد میں نہیں بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ڈاکٹر شمع جونیجو کے ذکر پر پہلے طنزیہ جواب دیا اور کہا کہ بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظر آتی ہے۔

بعدازاں انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں جو وفد جاتا ہے وہ وزیر خارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ دوسرا وفد وزیراعظم کا ہوتا ہے یہ محترمہ اس کا حصہ تھیں، وزیراعظم کے ساتھ ان کا بہت سا اسٹاف ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قلعہ عبداللہ، منشیات کیخلاف کارروائی میں 385 ایکڑ کی کاشت تلف
  • ہمایوں سعیدنےبھارتی ٹرین میں’’دل دل پاکستان‘‘ بجا دیا
  • ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک پر غور کے لیے مشاورتی سیشن منعقد کیا
  • آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستان سے جواب دہی کا مطالبہ
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی  اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
  • ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا، اسحاق ڈار کی وضاحت
  • مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  •  امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں اپنی تجارتی سرگرمیاں بند کر نے کااعلان
  • چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی: گورنر سندھ