لاہور:

باغبانپورہ کے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل بالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ تھا جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق افراد میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود شامل تھے جب کہ ایک شخص کی شناخت نا ہو سکی۔

زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ علی، 10 سالہ افان، 10 سالہ بلال، 18 سالہ کومل شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کو سروسز اور قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 ایس پی کینٹ علی رضا کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بہنوں کو قتل، بھانجے کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بھائی محمد علی نے اپنی بہن انجم زارا کو تیز دھار آلے سے قتل اور سالار نامی شیر خوار بھانجے کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اپنے والد 70 سالہ محمود حسین اور بہن 32 سالہ شبنم زارا کو قتل کرکے راولپنڈی پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق واردات جائیداد کا تنازع اور غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ہے، جہاں ملزم نے اپنے والد سے بہنوں کے حصہ کی مانگ کی تھی مگر والد نے انکار کیا تھا۔ مقتولہ انجم زارا نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اس کا ایک 3 سالہ بیٹا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیگاری دوہرا قتل: شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد، گل جان بی بی رہا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے موقع پر پہنچنے اور رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے دونوں علاقوں میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمی شیر خوار بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ ملزم کو مضبوط شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ پولیس تمام زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ روڈ اسلام آباد انجم زارا تھانہ شہزاد ٹاؤن راولپنڈی سالار نامی شیر خوار سید خالد ہمدانی شبنم زارا محمد علی محمود حسین

متعلقہ مضامین

  • کراچ، خونی ڈمپر کا ایک اور وار، موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی
  • جشن آزادی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان
  • کراچی میں ہوائی فائرنگ، 4 افراد زخمی
  • ملیر جیل سے قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ، گرفتار 2پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 
  • بی آر ٹی پشاور میں پہلی خاتون ڈرائیور شامل
  • راولپنڈی: بہن کا گلا کاٹ کر قتل، شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کیخلاف مقدمہ درج 
  • راولپنڈی: بہن کا گلا کاٹ کر قتل اور شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج
  • راولپنڈی: جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بہنوں کو قتل، بھانجے کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: بہن بھائی کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا