لاہور: آخری منٹ اسٹاپ پر ڈمپر کی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر، طالبات سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 افرادزخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک شخص کی شناخت نا ہو سکی۔
زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ علی، 10 سالہ افان، 10 سالہ بلال، 18 سالہ کومل شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کو سروسز اور قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار
لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باٹا پور پولیس نے اپنی حدود میں ہونے والی ڈانس اور منشیات پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔
پولیس کی کارروائی کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مصروف تھے، اس دوران وہاں سے 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی سے شراب، آئس سمیت دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کے بعد پولیس نے باٹا پور تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔