کراچی:

شہر قائد میں شہید ملت سروس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا جس کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

زخمی راہگیر کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوری طور مضروب کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پہلا واقعہ محمود آباد 6 نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں بسم اللہ چکن کارنر نامی دکان پر بیٹھے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کی گئی۔

زخمیوں کی شناخت 48 سالہ ندیم اور 18 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو سینے جبکہ اس کے والد کو ٹانگ پر گولی لگی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، تاہم ٹیپوسلطان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا اور امکان ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہو۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسرا واقعہ سپر ہائی وے کے علاقے اللہ بخش گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان عمر زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی اور اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کو بھی ابتدائی طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
  • ڈیوس اسٹارٹ اپ چیلنج 2026 کے لیے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو تیار کرنے کا عزم
  • کراچی حادثات و واقعات میں 4 جاں بحق، 13 زخمی
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی: ہیوی ٹریفک کے باعث خونی حادثات کا سلسلہ جاری، ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا