کراچی: سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق، بھائی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
کراچیٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق.
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ سیرل کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ ایان سے ہوئی۔
جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر عزیز بھٹی پارک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس آئی نبیل چنڑ کے نام سے ہوئی ہے جو اینٹی انکروچمنٹ فورس میں تعینات ہے۔
زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔