شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب شادی کی تقریب کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت فاطمہ دختر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو شادی میں شرکت کے لیے اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ مقتولہ فاطمہ کو گردن پر گولی لگی جو اس کی موت کا سبب بنی۔ لڑکی کے ماموں نثار نے پہلے گلی میں ہوائی فائرنگ کی اور پھر گھر کے اندر بھی فائرنگ کی جس کے دوران کچن میں کھڑی فاطمہ گولی کا نشانہ بنی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول تحویل میں لے لیے اور ملزم نثار کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ماموں نثار نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ فاطمہ کو قتل کیا گیا ہے یا وہ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر حادثاتی طور پر جاں بحق ہوئی۔ دوسری جانب اہل خانہ کے متضاد بیانات نے معاملے کو مزید پراسرار بنادیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
گوجرانوالہ: گورنر پناجب سردار سلیم حیدر خان ٹویوٹا موٹرز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-8-10