خیبرپختونخوا : ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جس پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں سمیت زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق غنڈی میر خان خیل سے ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کلفٹن :نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پرسوئے افراد پر کارچڑھادیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار آئی کون ٹاور کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ حادثہ کار نمبربی آر ٹی 926 ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا ۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کار میں سوار دو افراد سمیت چار زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم اورشبیر احمد کے نام سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں24سالہ مدثر ولد غلام یاسین ،38سالہ شکیل ولد مزمل حیات ،37 سالہ طاہر علی ولد خدا بخش بلوچ اور38سالہ احد شامل ہیں۔گاڑی میں 2 افراد احد اورطاہر علی سوار تھے۔ گاڑی کا ڈرائیو احد نشے میں دھت تھا جب کہ گاڑی طاہر علی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔زخمی کار ڈرائیور اور ساتھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔تاہم پولیس نے ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے کار کو تحویل میں لے کر فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کواسپتال کی سردخانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فٹ پاتھ پر متعدد مزدور روزانہ رات کو قیام کرتے ہیں اور حادثے کے وقت دونوں متوفی افراد وہیں سو رہے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مزار کے اطراف ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنایا جائے تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔