پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، شاید انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز

ریاض (سب نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جھگڑا چھوڑ کر تجارت کریں، وہ نیوکلیئر میزائلوں کی ٹریڈ کے بجائے وہ ٹریڈ کریں جو ان کو خوبصورت بنائے، دونوں ملکوں کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، بڑھتے ہوئے تنازع کو رکوادیا۔
سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے پاکستان اور بھارت کی لڑائی ختم کرائی، میں نے کہا دوستوں آ ایک ڈیل کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت سے کہا آو تجارت کرتے ہیں، میں نے کہا نیوکلیر میزائلوں کی تجارت نہیں بلکہ ان خوبصورت چیزوں کی تجارت جو آپ بناتے ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے سربراہ طاقتور اور اسمارٹ ہیں اور پھر یہ دونوں رک گئے، مجھے مارکو روبیو پر بھی بہت فخر ہے، مارکو روبیو نے لڑائی رکوانے میں بہت محنت کی، شاید ہم انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں، اس لڑائی سے لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، پاک بھارت تنازع ہر روز بڑھتا ہی جارہا تھا لیکن ہم نے اسے رکوا دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ کوئی اتنا اچھا جنگی سازوسامان نہیں بناتا جو ہم بناتے ہیں، ہم بہترین میزائل، بہترین راکٹس اور بہترین سب مرین بناتے ہیں، سعودی دوستوں نے 142 ارب ڈالرز کا امریکی اسلحہ خریدا ہے، انہوں نے ایمازون، اے ایم ڈی، اوبر اور متعدد دیگر کمپنیز سے معاہدے کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چند ماہ قبل یہ بزنس مین مجھے دیکھ کر خوش نہیں تھے، اب یہی لوگ کہہ رہے ہیں آپ نے بڑا اچھا کام کیا ہے، دولت کمانے اور مستقل کو سنہری بنانے کے لیے امریکا سے اچھی جگہ کوئی نہیں، محمد بن سلمان آپ کو رات نیند کیسے آئے ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اب وہ نہیں جو 8 سال قبل تھا، شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں بڑی تبدیلی آئی، میں نے سعودی عرب میں ایسی تبدیلی کبھی نہیں دیکھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں جدید تعمیرات اور اونچی عمارتوں سے بھی متاثر ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررانا ثنا اللہ کا پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ رانا ثنا اللہ کا پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بار ٹرمپ کا دورہ ،امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکی صدر نے کہا کہ کی لڑائی سب نیوز

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل