کراچی، لانڈھی میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون زخمی، ایک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک ڈاکو شہری کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون انجمن زوجہ سردار خان زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے دوران ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید شواہد جمع کر رہے ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ہلاک ڈاکو کی شناخت اور ممکنہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کورنگی ڈھائی نمبر الفلاح مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ اسد زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہجرت کالونی گلی نمبر 6 میں تیز دھار آلے کے وار سے 42 سالہ بشیر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
ادھر گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نور بہادر زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔