کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
دوسری جانب قائد آباد میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو کی ایک گولی اپنے ساتھی ڈاکو کو لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔