کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا عمل بتدریج معمول پر آرہا ہے، ترجمان پی اے اے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں کا عمل بتدریج معمول پر آ رہا ہے۔
ترجمان پی اے اے نے کہا کہ 11اور 12 مئی کو کراچی ائیرپورٹ سے بین الاقوامی اور اندرون ملک کی متعدد پروازیں آپریٹ کی گئیں، دو روزکے دوران 18 بین الاقوامی پروازوں کی آمد کو شیڈول کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دو روزکے دوران 10 پروازں کی روانگی ہوئی جبکہ 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی روانگی کے لیے 16پروازیں شیڈول کی گئیں، اس دوران 7پروازیں چلائی گئیں جبکہ 9پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومسیٹک آپریشن کے دوران کراچی سےاسلام آباد، لاہور، ملتان اور گوادر کے لیے کل 8پروازیں چلائی گئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عوام اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ایئرلائن سے رابطہ میں رہیں
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اور مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہی دی جارہی ہے اور نوٹم جاری کئے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے تازہ ترین نوٹم میں کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی فضائی کمپنیوں سے رابط رکھیں، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ایئرلائن سے رابط میں رہیں۔
اشتہار