لاہور ایئرپورٹ کے میس میں ڈرون گر گیا، رینجرز نے قبضے میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ڈرون ائیرپورٹ کی سرویلنس کرتے ہوئے گرا۔ رینجرز نے گرنے والے ڈرون کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملنے والے ڈرون کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا، جنگ بندی کے باوجود لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن میس میں سرویلنس ڈرون گرا لیا گیا۔ رینجرز نے ڈرون قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن میس میں ڈرون گرا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ڈرون ائیرپورٹ کی سرویلنس کر رہا تھا کہ اسے جام کرکے اتارا گیا۔ رینجرز نے گرنے والے ڈرون کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملنے والے ڈرون کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے والے ڈرون کو قبضہ میں کے مطابق
پڑھیں:
لاہور: بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور:اسلام پورہ پولیس نے گلی میں کھڑے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق 8 سالہ بچہ گھر سے دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہا تھا اس دوران اوباش ملزم نے بچے کو اٹھا کر اُس کے ساتھ فحش حرکت کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اسلام پورہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔