بٹگرام: اسکول وین پر فائرنگ، 5 بچے زخمی، ملزمان فرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پیرہاڑی سے بٹگرام آنے والی اسکول وین پر فائرنگ سے 5 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے جس میں وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب تک ہونے والی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسکول وین پر
پڑھیں:
پاکپتن :مبینہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار
—فائل فوٹوپاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے...
جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ علاقے کی ناکا بندی کر کے مفرور ڈاکوؤں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔