2025-05-13@13:19:37 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«اسکول وین پر»:
پیرہاڑی سے بٹگرام آنے والی اسکول وین پر فائرنگ سے 5 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سوات: اسکول وین پر حملہ، اصل ہدف ڈرائیور تھا سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے جس میں وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب تک ہونے والی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک) اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی ہوگئے خیبر پختونخوا کےضلع بٹگرام میں پیرہاڑی کوزہ بانڈہ سےشہر آنے والی اسکول وین پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کےضلع بٹگرام میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور سمیت پانچ بچے شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا،پولیس کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقع ڈرائیور سے درینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔
بورے والا میں دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لے آنے والا رکشہ ڈرائیور 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے طالبہ حاملہ ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لانے کے لیے رکشہ لگوا کر دیا تھا، اسکول سے گھر نہ پہنچنے پر والدہ کو تشویش ہوئی تو بچی کو ڈھونڈتے رہے مگر بچی نہ ملی اور آخر کار رات تین بجے بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد بچی نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ پچھلے چار ماہ سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر...
سوات: خیبر پختونخوا میں کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہو گئیں، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بلوگرام گرلز اسکول میں 2 کم سن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر امدادی اہل کاروں نے دونوں بچیوں کو کنویں سے زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ گہرے کنویں میں گرنے والی بچیوں کی شناخت مرجان، عمر 12 سال اور جویریہ عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی بچیوں کو فوری طور پر سیدو سینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ PDMA کی جانب سے جاری کردہ خط تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر پیشگی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے تاکہ طلبہ کو شدید گرمی سے بچایا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ...
لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں موڑ کاٹتے ہوئے سکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے 5 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لاہور: جوہر ٹاؤن میں موڑ کاٹتے ہوئے اسکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 5 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نوٹس میں آیا ہے کہ بعض لوگوں نے ہاورڈ لاء اسکول سیزنل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس پروگرام کو سپریم کورٹ اسپانسر کر رہی ہے جو سراسر غلط ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ سپریم کورٹ ہاورڈ لاء اسکول سمیت کسی بھی تعلیمی ادارے کے قانون کے طالب علموں کے لیے کسی سیزنل انٹرن شپ پروگرام کو سپانسر نہیں کرتا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ طالب علموں سے التماس ہے کہ محتاط رہیں اور کوئی شخص ایسی بدنیتی پر مبنی کمپین کر رہا ہو تو اس...
لندن: برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر کو اپنی ماں، بہن اور بھائی کے قتل اور اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گزشتہ سال ستمبر میں نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم نے اپنے پرائمری اسکول پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔...
کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی بھارتی طالبہ رنجنی سری نیواسن نے فلسطین اور حماس کی حمایت میں امریکا کو احتجاجاً چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونی ورسٹی کی طالبہ رنجنی سری نیواسن نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین و حماس کی حمایت میں ایک مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ احتجاج میں شرکت کی پاداش میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شہری منصوبہ بندی کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ رنجنی سری نیواسن کا ویزا معطل کردیا تھا۔ ٹرمپ حکومت کی انتظامیہ کا خیال تھا کہ طالبہ معافی تلافی کرکے اپنا ویزا بحال کروالیں گی تاکہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ تاہم امریکی حکومت کو اس وقت حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی طالبہ نے اپنا ویزا بحال کرانے کی کوشش نہیں کی۔ البتہ...
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں اسکول وین گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 11 سے زائے بچے زخمی ہوئے ہیں۔ تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری, حادثے کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 11 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مزیدپڑھیں:اس عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی...
ویب ڈیسک : ابیٹ آباد میں سکول وین گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 11 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ افسوسناک حادثہ نواں شہر کے قریب پیش آیا، جہاں سکول وین بگنوتر سے ایبٹ آباد آ رہی تھی، اسی دوران وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کرگہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 11 بچے زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپیلکس اور بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کردیا ۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
ایبٹ آباد میں سکول وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بگنوتر میں سکول کے طلبہ کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور اور طالبہ جاں بحق ہوئیں جبکہ گیارہ افرادزخمی ہوئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گاڑی بگنوتر سے سکول کے بچوں کو لے کر ایبٹ آباد آ رہی تھی۔
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں اسکول وین کھائی میں گرگئی۔حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بگنوتر میں اسکول کے طلبہ کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور اور طالبہ جاں بحق ہوئیں جبکہ گیارہ افرادزخمی ہوئے۔ گاڑی بگنوتر سے اسکول کے بچوں کو لے کر ایبٹ آباد آ رہی تھی۔
NEWYORK: کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فلسطینی طالب علم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایجنٹوں نے گرفتار کرلیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ مریم عالوان اور دیگر تین طلبہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے طالب علم محمد خلیل کو امریکی ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی کے ایجنٹوں نے یونیورسٹی کے اندر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔ محمد خلیل گزشتہ برس کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپ لگانے اور احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی طلبہ کی طرف...
حیدرآباد: مقامی اسکول میں تصویری نمائش کے موقع پر طلبہ تصاویردیکھ رہے ہیں
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی۔ طالبہ جمعرات کی صبح اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے بالکل باہر دل کا دورا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی عمر 16 سال تھی جو پرائیوٹ اسکول کی طالبہ تھی۔ اسکول کے باہر گرنے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024ء کے خراب نتائج پر ایکشن لیتے ہوئے سکولوں کے ہیڈماسٹرز، ٹیچرز اور ڈی ڈی ایز کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری حکم نامے کے...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن کی جانب سے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہواجہاں خطے کے مختلف نجی تعلیمی اداروں پرنسپل اساتذہ اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے دوران ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن، سید نوید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نجی اسکولوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا اور تعلیمی اداروں کی درست معلومات کو ایک مرکزی نظام میں محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سیکرٹری تعلیم...

کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ادارے وائزل ویز ری ہیبلی ٹیشن اینڈ سلولرنرز سینٹر کو ورلڈ اسکول سمٹ منعقدہ ملائیشیامیں دنیا بھر سے چھ ہزار اسکولوں میں سے نیو ایرا اسکول سسٹم کیٹیگری 2025میں بہترین اسکول کے ایوارڈ اوراعزازی سند سے نواز ا گیا۔ یہ ایوارڈ وائزل ویز کے بانی وپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیع میمن نے ورلڈ اسکول سمٹ کے موقع پر وصول کیا۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) 5واں حیدرآباد اوپن شطرنج ٹورنامنٹ پبلک اسکول حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوا، جس میں صوبہ سندھ کے 85 کھلاڑیوں نے شطرنج کی مہارتوں کے ایک سنسنی خیز مظاہرہ کیا شطرنج فیڈریشن آف پاکستان (CFP) کے زیر نگرانی وحید حسین،سید ضرار شاہ اوراعجاز حسین سمہ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ ایک زبردست کامیاب رہا، جس میں ہر عمر اور مہارت کی سطح کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ایونٹ میں ریپڈ فارمیٹ میں مقابلہ کرنے والے کھلاڑیوں کا ایک مضبوط میدان دیکھا گیا، جس میں 10 منٹ فی کھلاڑی فی گیم 5 سیکنڈ انکریمنٹ کا ٹائم کنٹرول تھا۔ ٹورنامنٹ میں محمد وقارپہلی پوزیشن،دوسری پوزیشن،جہانگیر احمدتیسری پوزیشن، جبکہ جونیئر زمرہ کے فاتح میں ابراہیم پہلی پوزیشن،سید راہوار عباس کیڈٹ کالج پٹارودوسری...
پنجاب میں دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل کیا گیا ہے۔ لاہور سے سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق مضمون میں ان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے شعبہ میں نام بنایا۔ان خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، جسٹس عالیہ نیلم، فہمیدہ مرزا، بلقیس ایدھی، ڈاکٹر شمشاد اختر، نگار جوہر، ثمینہ بیگ اور ارفع کریم شامل ہیں۔ سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ یہ خواتین طالبات کےلیے رول ماڈل ہیں، مضمون بچیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
شرکاء کا گروپ فوٹو جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی97 سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق سینٹر سحر کامران تھیں۔ جبکہ صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض آفتاب علی ترابی نے سرانجام دی۔ اس موقع پرسنیٹر سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید ایک عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے تیسری دنیا کو یکجا کرنے اور انکا مقام دلانے کے لئے کام کیا۔ آج بھٹو شہید کے ادھورے ایجنڈے کوانکے نواسے چئیرمین بلاول بھٹونےمکمل کرنےکا بیڑا اٹھایا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ وزیراعظم...
تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع...
سرگودھا: تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک ا سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے بعد زخمی بچے تباہ ہونے والی وین میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال...
عوامی انتخاب پر وینزویلا کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شیطانی مداخلتوں اور یکطرفہ و غیر قانونی پابندیوں کیخلاف کاراکاس کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو عوامی انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وینزویلا کے صدر کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسمعيل بقائی نے تاکید کی کہ ہم ایران و وینزویلا، دونوں اقوام کی خیر و صلاح کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسيع کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شیطانی مداخلتوں اور...
وینزویلا: مادورو نے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھالیا، امریکا کا گرفتاری کیلئے انعامی رقم میں اضافہ جنوبی امریکی ملک وینیزویلا کے نکولس مادورو کے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا نے ان کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہونے والے رہنما کو گزشتہ سال جولائی کے انتخابات میں عدالت عظمیٰ اور انتخابی حکام نے کامیاب قرار دیا تھا تاہم ان کی فتح کے تفصیلی اعداد و شمار اب تک سامنے نہیں آئے۔ خیال رہے کہ نکولس مادورو کی 12 سالہ حکمرانی کے دوران وینزویلا شدید اقتصادی اور معاشی بحران کا شکار رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں تیسری صدارتی...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام کو بڑھا کر 25ملین ڈالر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے 2020میں اس حوالے سے 15ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس میں اب دس ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وینزویلا کی حکومت سے وابستہ اہلکاروں پر پابندیوں کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے وینزویلا میں جولائی 2024میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھااور ان انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا تھا۔ امریکی...
وینزویلا کے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیردفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا...