جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ذوالفقارعلی بھٹوکی97 ویں سالگرہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
شرکاء کا گروپ فوٹو
جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی97 سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق سینٹر سحر کامران تھیں۔ جبکہ صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض آفتاب علی ترابی نے سرانجام دی۔ اس موقع پرسنیٹر سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید ایک عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے تیسری دنیا کو یکجا کرنے اور انکا مقام دلانے کے لئے کام کیا۔ آج بھٹو شہید کے ادھورے ایجنڈے کوانکے نواسے چئیرمین بلاول بھٹونےمکمل کرنےکا بیڑا اٹھایا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ وزیراعظم بن کر پاکستان کو پھراقوام عالم میں وہی مقام دلائیں گے جو شہید بھٹو نے دلایا تھا۔ انھوں نے بھٹوکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے نظریات آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ شہید بھٹو نے جمہوریت کا جو پودا لگایا تھا اسکی آبیاری آج صدر آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو کر رہے ہیں اور یہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پھول پھل رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جدہ میں جب وہ اسکول کی پرنسپل تھیں اس وقت پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے اور اسکول کی بلڈنگ کی بھی تعمیر ہوئی اور اسکول کا آڈیٹوریم شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تقریب سے نائب صدر ملک جاوید اعوان، چوہدری ذوالفقار، عدیل صدیقی، اسد اکرم، مسلم کانفرنس کے سردار محمد اشفاق اور ن لیگ کے چئیرمین چوہدری محمد اکرم نے بھی خطاب کیا جبکہ کبابش آرٹس کونسل کے چیئرمین ملک علی خورشید سلطان نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور ملکی سالمیت کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ مقررین نے زور دیا کہ بھٹو کا نظریہ آج بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشعل راہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر غیر متوقع موسموں کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زرداری
گلگت بلتستان میں بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپنے لوگوں کو نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کو سخت ٹائم لائنز کے اندر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر غیر متوقع موسموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادی خطرے میں ہے، دوسری طرف ہمارے جنوبی علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سارے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے، وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومتیں متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے اقدام کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ غذر اور گھانچے سمیت پورے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ، موبائل سروسز اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انتظامیہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سڑکوں کو بھی جلد کھولنے کے اقدامات کرے۔