پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان  نےسینیٹ نتائج پر کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو مبارک، جس نے پی ڈی ایم کو سپورٹ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی ،(ن) لیگ اور جے یو آئی کا سینیٹر بنوا دیئے۔

خیبرپختونخوااسمبلی سے سینیٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایمل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علی امین کو مبارک ہو،اس نے پیپلزپارٹی کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔

علی امین کو مبارک ہو،اس نے (ن )لیگ کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔

علی امین کو مبارک ہو،اس نے جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔

بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس

الحمدللہ علی امین پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کر گیا۔

مراد سعید کے حوالے سے ایمل ولی خان کاکہناتھا کہ ظاہری بات  ہے چار پانچ تو اپنے لوگ لانے تھے نہیں تو وہ بھی ان کو دے دیتے،تو جو ہلکے پھلکے لے آئے ہیں،دیکھیں مراد سعید کا آنا نہ آنا ہے،یہ کرسی خالی رہے گی۔

ان کاکہناتھا کہ ادھر لوگ چیختے تھے پختونخواکی نمائندگی، نمائندگی، نمائندگی،اب مرضی سے وہ نمائندگی کو باہر کردیا،مجھے طعنہ دیتے تھے میں الحمدللہ ایک پختون علاقے کا نمائندہ ہوں اور میں بار بار کہتا ہوں کہ بلوچستان کے 11اضلاع پختونوں کے ہیں ادھر کا نمائندہ پختونوں کا نمائندہ ،مجھے طعنے دیئے، گالیاں دیں۔

بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

آج پنجاب کے ایک بندے کو لاکے پختونوں کا نمائندہ بنا دیا۔

اہم ترین الرٹ ????
علی امین کو مبارک ہو !!
علی امین نے پیپلز پارٹی کا سینیٹر بھی بنا دیا جمعیت کا بھی بنا دیا مسلم لیگ کا بھی بنا دیا
الحمد للہ علی امین پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کررہا ہے!!
مجھے طعنے دئے گالیاں دیں خود پنجاب سے بندہ لا کر پختونوں کا نمائندہ بنا دیا
ایمل ولی خان pic.

twitter.com/weVIJFmmRD

— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) July 21, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا سینیٹر بھی بنوا دیا علی امین کو مبارک ہو ایمل ولی خان پی ڈی ایم کو کا نمائندہ بنا دیا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ داری تھی۔ اگر وہ جنازوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے تو کم از کم شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرلیتے۔ لیکن افسوس ہے کہ آپ شہدا کے لیے 5 منٹ نہ نکال سکے۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ شہدا کے گھروں میں نہ وزیراعلیٰ گئے، نہ ان کی ایڈمنسٹریشن میں سے کوئی گیا اور نہ ہی ان کی جماعت میں سے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں گروپ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے