UrduPoint:
2025-11-03@07:12:16 GMT

سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو آئندہ بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ یہ اطلاع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان چار روزہ کشیدگی میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو دہائیوں بعد ان حریف ممالک میں سب سے شدید جھڑپیں تھیں۔ پاکستان کی ٹیم کو اگست اور ستمبر میں بھارت میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ میں شرکت کرنی تھی، جس کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومتی منظوری طلب کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم وزارت کھیل کے ایک سینئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، ''حال ہی میں ہونے والی جنگ کے بعد ہمارے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

‘‘

ذرائع کے مطابق پاکستان نومبر میں بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ پاکستان، جو کبھی بین الاقوامی ہاکی کا ایک مضبوط نام تھا اور تین اولمپک گولڈ میڈلز اور چار عالمی ٹائٹلز جیت چکا ہے، اس وقت عالمی رینکنگ میں 15ویں نمبر پر ہے۔

ایشیا کپ میں عدم شرکت ممکنہ طور پر پاکستان کی اگلے سال نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے سینئر ورلڈ کپ میں شمولیت کو بھی متاثر کرے گی۔

ایک دوسرے سرکاری ذریعے نے بھی اے ایف پی کو اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، دفتر خارجہ نے اے ایف پی کی تبصرے کے لیے بھجوائی گئی درخواست کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ بھارت نے 2008 ء کے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد اسلام ا‌ٓباد کے ساتھ تمام دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات معطل کر دیے تھے۔

کرکٹ کا کھیل اس کشیدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اور دونوں ممالک اب صرف بین الاقوامی کثیرالملکی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں۔

رواں برس بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث فائنل دبئی میں کھیلا گیا۔

جوابی اقدام کے طور پر، پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال بھارت میں ہونے والے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 ءکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ ان مقابلوں کے لیے ٹیم سری لنکا میں اپنے میچز کھیلے گی۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے آخری بار 2023 ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا، جہاں وہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں چھ ٹیموں میں سے پانچویں نمبر پر رہی تھی۔

شکور رحیم اے ایف پی

ادارت: رابعہ بگٹی

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی اے ایف پی

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت جنوبی افریقہ کو 299 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کا آغاز آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا، تاہم بیٹنگ کے لیے بلائے جانے کے بعد بھارتی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ آغاز کیا۔ شفیلی ورما نے 87 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ اسمرتی مندھانا نے 45 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 104 رنز جوڑے۔

شفیلی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی تین سال بعد پہلی ون ڈے ففٹی اور مجموعی طور پر پانچویں نصف سنچری تھی۔

وسطی اوورز میں جنوبی افریقی بولرز نے واپسی کی کوشش کی, ایابونگا کھاکا نے 3 وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار سست کی، جبکہ نونکولولیکو ملبا نے کپتان ہرمن پریت کور کو 20 رنز پر آؤٹ کر کے اہم کامیابی حاصل کی۔

آخر میں دیپتی شرما نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور اننگز کو سہارا دیا۔ رچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 298 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت جنوبی افریقہ فائنل ویمنز ورلڈ کپ

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ