مظفرآباد کی وادی جہلم میں اسکول وین کو حادثہ،ڈرائیور اور25سے زائد بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں ایک اسکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔ وین میں کم از کم 29 طلبا و طالبات سوار تھے۔ ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 25 سے زائد بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈرائیور اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ وین کے ڈرائیورکی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر گوہر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جہلم میں میٹرک سیکنڈ سالانہ انگلش پیپر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا
—فائل فوٹوراولپنڈی تعلیمی بورڈ کے مطابق ضلع جہلم میں میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر دونوں شفٹوں کے پیپر مؤخر کیے گئے۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد عدنان کے مطابق انگلش کے پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں اٹک، چکوال، راولپنڈی، تلہ گنگ اور مری شامل ہیں جہاں پیپر مقررہ وقت پر ہوں گے۔
چیئرمین بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ امیدواران اپنے الاٹ شدہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں، جہلم میں پیپر امن وامان کی خراب صورتِ حال کے پیشِ نظر مؤخر کیے گئے۔