Islam Times:
2025-05-29@01:15:08 GMT

سرگودھا، ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر، ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

سرگودھا، ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر، ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق

تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے بعد زخمی بچے تباہ ہونے والی وین میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سرگودھا میں سکول وین اور ڈمپر کی ٹکر میں سکول ٹیچر اور 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقع پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت جبکہ زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تیز رفتار ڈمپر ڈمپر کی

پڑھیں:

گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی، جس سے والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں 26 فیصد اضافے پر پنجاب اسمبلی میں بحث ہوئی۔احمدرشیدبھٹی نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول کی فیس آدھی لی جائے لیکن عدالتی فیصلہ نظر انداز کرکے فی بچہ 7سے 8 ہزارروپے فیس بڑھادی گئی۔اسپیکر ملک محمداحمد خان کی وزیر تعلیم کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فیسوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔

وزیر قانون نے فیسوں میں اضافے پر فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ہے۔یاد رہے گذشتہ سال ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے نجی اسکولوں کیلیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے، اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو اسکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل
  • کیا اب استاد دیر سے آنے پر طلبہ کو ڈانٹ بھی نہیں سکتا؟
  • تاخیر سے آنے پر سزا کیوں دی؛ طالبہ، والدین اور پولیس اہلکار ماموں کا خاتون ٹیچر پر بہیمانہ تشدد
  • کراچی: جمشید کوارٹر میں نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد
  • ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ، تمام سفارتخانوں کوغیر ملکی طلبا کو ویزے نہ دینے کے احکامات جاری
  • کراچی: مویشی منڈی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، پولیس موبائل گڑھے میں جا گری
  • غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچو ں سمیت 36 فلسطینی شہید
  • ڈمپر جلانے کا مقدمہ: آفاق احمد اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، خضدار کے زخمی طلبا کی عیادت
  • گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر