NEWYORK:

کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فلسطینی طالب علم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایجنٹوں نے گرفتار کرلیا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  یونیورسٹی کی انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ مریم عالوان اور دیگر تین طلبہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے طالب علم محمد خلیل کو امریکی ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی کے ایجنٹوں نے یونیورسٹی کے اندر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔

محمد خلیل گزشتہ برس کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپ لگانے اور احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی طلبہ کی طرف سے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مذاکرات کرنے والے طلبہ میں شامل تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد فلسطین کی حمایت کرنے والے خلاف یہ پہلا سخت اقدام ہے اور محمد خلیل گرفتار ہونے والے پہلے متاثرہ ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ادارے کی پالیسی میں کسی بھی طالب علم کی معلومات دینا قانونی طور پر ممانعت ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا جو ملک کے ویزا سسٹم کے عمل کے ذمہ دار ہیں۔

محمد خلیل نے گرفتاری سے قبل رائٹرز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ مجھے حکومت اور اسرائیل کے حامی چند کنزرویٹو کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر تشویش ہے۔

قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھا کہ کولمبیا یونیورسٹی کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹس اور معاہدے معطل کردیے گئے ہیں، جس کی مالیت 400 ملین ڈالر تک بنتی ہے۔

حکومت نے بیان میں کہا تھا کہ گرانٹس میں کٹوتی اور طلبہ کی بے دخلی کی کوشش کولمبیا یونیورسٹی کے مین ہیٹن کیمپس کے قریب اسرائیل مخالف احتجاج کے نتیجے میں کی جا رہی ہے۔

مریم عالوان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ فلسطینیوں سے غیرانسانی سلوک کر رہی ہے، میں اپنے دوست محمد خیل کے لیے بہت پریشان ہوں حالانکہ وہ امریکا کے قانونی شہری ہیں اور تشویش ناک امر ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد خلیل طالب علم نے کہا

پڑھیں:

حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں

سٹی 42: سعودی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج پر اہم شرائط عائد کر دی گئیں .

سعودی حکام  نے کہا جگر فیل ،جگر سکڑنے ،شدید اعصابی کمزوری والے عازمین حج کے داخلے پر پابندی عائد  کردی گئی ۔حمل کے آخری تین ماہ خواتین رواں سال حج ادائیگی نہیں کر سکتیں ۔

کالی کھانسی ،تپ دق ،ہیمرج بخار ،کینسر کے مریضوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی  لگا دی گئی ۔کیموتھراپی بائیو لوجیکل ،ریڈلوجیکل بیماری والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد  کردی ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

حاجی کیمپ میں موجود افسر نامزد تشخیص والی بیماریوں کے عازمین حج کو روکنے کا مجاز ہوگا ۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی لائی جائیں گی۔

صحت ،وزارت حج ،ایئر پورٹ حکام عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • لانڈھی ٹاؤن : میٹرک میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا