پی سی بی کا سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش، پی سی بی نے ملک بھر کے سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا، کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔محسن نقوی کو کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا، اس موقع پر چیئرمین محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دئیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،پروگرام میں ملک بھر سے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں، پروگرام میں 175 سرکاری سکولز،218 نجی سکولز شامل ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ سٹارز کی تلاش ہے، امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز اُبھریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں تعلیم حاصل کی، اس سکول سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں،خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کریسنٹ ماڈل سکول سے ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسی گراؤنڈ میں کئی کئی گھنٹے گھنٹے گزارتے تھے، پروگرام ٹیلنٹ کی تلاش کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے اہم قدم ہے،طلباء کو تعلیم کے ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام سکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے،اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے، پی سی بی ٹورنامنٹ میں جیتنے والی سکولز ٹیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا، بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 ریجنل ٹیموں میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 19 ریجنل ٹیموں،اکیڈمیوں میں شامل کیا جائیگاتقریب میں بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے ممبر انوار غنی، منیجنگ ٹرسیٹز میاں سلیم الطاف، پرنسپل رابعہ نجم، صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم،چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضیٰ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم اور پی سی بی سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے ایک گھنٹے کا آپشنل ٹریننگ سیشن رکھا تھا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فارغ اوقات میں تفریح کے لیے ٹینس کھیلا۔
بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت دیگر نے ٹینس کھیل کر وقت گزارا۔
From cricket bats to tennis racquets ????Pakistan ODI players enjoy a tennis session off the field ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/aQXuoZiDZ6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 5, 2025یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج جبکہ تیسرا ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔