پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز 26-2025 کا افتتاح کیا۔

لاہور کے مقامی اسکول میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کے تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اسکولز جبکہ 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ اسٹارز کی تلاش ہے، اُمید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو پاکستان ٹیم میں شامل ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں نے بھی اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس اسکول سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں، خوشی ہے کہ اسی اسکول سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا اور اس سطح سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو U17, U15 اور U19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پی سی بی ملک بھر

پڑھیں:

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 7 وکٹ سے شکست کھانے والی پاکستان ٹیم میں آج دو کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جو گروپ میچ کا حصہ تھے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، لیکن یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان کم ہے۔

ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ کو قابو کرنے کے لیے اسپن بولنگ کی بجائے فاسٹ بولنگ سے حملہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون میں یہ کھلاڑی شامل ہوں گے

صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • انٹرن شپ اور ملازمت! نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
  • پی سی بی کا سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
  • خواتین کو مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز کب ملیں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
  •  کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع
  • ناسا نے 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کردیا
  • پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا؛ مولانا فضل الرحمان 
  • کراچی میں نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا شاندار آغاز، 500 ٹیموں کی شرکت
  • ’اب پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں‘، اعداد و شمار نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو غلط ثابت کردیا
  • پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے