اٹلی میں غزہ کی صورتحال پر عام ہڑتال، ٹرینیں، اسکولز متاثر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم: اٹلی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر عام ہڑتال کی گئی جس کے باعث ٹرانسپورٹ، اسکولز اور سرکاری خدمات سمیت کئی شعبے بری طرح متاثر ہوئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہڑتال بنیادی مزدور یونینز کی اپیل پر کی گئی جس میں مختلف شہروں جن میں جینوا، لیورنو، میلان، روم اور بولونیا شامل ہیں، بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
ہڑتال پورے دن جاری رہی اور اس نے عوامی نقل و حمل، ریلوے سروس، اسکولوں، سرکاری اداروں اور بندرگاہوں کی سرگرمیوں کو مفلوج کردیا۔
یونین USB ( مزدور یونین کا نام ہے) نے کہا کہ سرائیل کے ساتھ فوری طور پر تعلقات منقطع کیے جائیں، یہی وہ عملی اقدام ہے جس کے ذریعے اٹلی اس وقت جاری نسل کشی پر ردعمل دے سکتا ہے اور دینا چاہیے۔
ہڑتال کے دوران جینوا اور لیورنو کی بندرگاہوں کو احتجاجی کارکنوں نے بند کردیا، بولونیا میں یونیورسٹی لیکچر ہالز کو سیل کیا گیا، میلان میں شہریوں نے “گلوبل سُمود فلوٹیلا” کی حمایت میں مارچ کیا جبکہ روم میں ٹرینوں کی منسوخی اور میلان کی M4 میٹرو لائن کی بندش نے نظام زندگی کو مزید متاثر کیا۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطینی علاقے فرانسسکا البانیز نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی X پر اپنے بیان میں کہا کہ اٹلی میں عام ہڑتال کے باعث ٹرینیں، بندرگاہیں، شاہراہیں، اسکولز اور دکانیں بند ہیں، جب غزہ میں نسل کشی جاری ہو تو کاروبار معمول کے مطابق نہیں چل سکتا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 65 ہزار 300 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔