ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کیخلاف درخواست
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں کو کسی زندہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، صوبائی حکومت نے ایک سیاسی فیصلے کے تحت اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم کا نام کرکٹ اسٹیڈیم
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف آخری 2 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران استغاثہ کے آخری 2 گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
سماعت کے دوران نیب افسر محسن ہارون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد پرویز کا بیان قلمبند کیا گیا، دونوں گواہان کے بیانات پر 24 ستمبر کو وکلاء صفائی جرح کریں گے۔
ٹرائل میں استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیان ریکارڈ ہوچکے، مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا، مقدمے میں مجموعی طور 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے۔
مقدمہ میں 18گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بیٹی مہر النساء احمد بھی کمرہ عدالت موجود تھیں، سماعت میں سینیٹر مشال یوسف زئی اور سینیٹر علی ظفر موجود تھے۔
سماعت کے دوران وکلاء صفائی ارشد تبریز، ظہیر چوہدری بھی عدالت موجود تھے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذولفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک استغاثہ کی جانب سے پیش ہوئے۔
مقدمہ کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، مقدمے کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔