چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی  دی۔

اسٹیڈیم آمد کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورکوچز سے ملاقات بھی کی۔

سربراہ کرکٹ بورڈ نے خواتین  کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10 لاکھ فی کس انعام  کا اعلان کیا۔

ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20  لاکھ روہے انعام کا اعلان کیا۔

محسن  نقوی نے کا آئی سی   سی  ویمنز  کرکٹ  ورلڈ  کپ  کے حوالے  سے  ٹیم کے لئے نیک  خواہشات  کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر  کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ  کریں  ۔کامیابی  ہمیشہ  ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سدرہ امین کی لگاتار دوسری سنچری رائیگاں، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

قومی کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین ویمنز ون ڈے میں مسلسل دو سنچریز بناکر بھی ٹیم کو سیریز میں فتح نہ دلواسکیں۔

جنوبی افریقا ویمنز نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز  اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں  پاکستان کو 46 اوورز میں 313 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان ویمنز ٹیم پینتالیس ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سدرہ امین نے سیریز میں دوسری لگاتار سنچری بنائی۔ وہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نتالیہ پرویز نے 73 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے 43، عالیہ ریاض نے 18 اور رامین شمیم نے 12 رنز بنائے۔

جںوبی افریقا کی طرف سے نادین دی کلرک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ ویمنز  کی طرف سے  وولوارت اور برٹس نے شاندار 260 رنز کی اوپننگ  پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 22 سمتبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا ویمنز کا پاکستان کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف
  • جب سے محسن نقوی آئے ہیں کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا جس سے ٹیم اپنی ایک جگہ کھڑی ہو سکے: محمد حفیظ 
  • محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات
  • پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند کردیے
  • محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
  • پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کو 25 رنز سے شکست، سیریز 0-2 سے جیت لی
  • سدرہ امین کی لگاتار دوسری سنچری رائیگاں، سیریز جنوبی افریقہ کے نام