آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں بھارت، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش اور پاکستان شامل ہیں۔سری لنکا کو میزبان بنانے کا فیصلہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد پاکستان نے بھی بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ویمنز کرکٹ ورلڈ سری لنکا ورلڈ کپ

پڑھیں:

’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان

نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے شائقین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ طویل انتظار کے بعد آخرکار اس کے پانچویں اور آخری سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں نئی سنسنی دوڑا دی ہے۔
جاری کیے گئے ٹریلر میں ایک بار پھر ہاکنز شہر کو تباہی کے دہانے پر دکھایا گیا ہے، مگر اس بار خطرہ صرف ایک شہر تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا ایک پراسرار اور شیطانی طاقت کے نشانے پر ہے۔ مداحوں کے پسندیدہ ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی مزید سنجیدہ، گھمبیر اور خوفناک رنگ اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ مرکزی کردار ملی بوبی براؤن (الیون) ایک بار پھر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس طاقتور دشمن کا مقابلہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
نیٹ فلکس کے مطابق، آخری سیزن کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا تاکہ کہانی کو بھرپور انداز میں مکمل کیا جا سکے اور ناظرین کی دلچسپی برقرار رہے۔ پہلا حصہ 26 نومبر 2025 کو جبکہ دوسرا حصہ کرسمس 2025 پر ریلیز کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ کئی ممالک میں اس سیزن کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹرینجر تھنگز کا یہ آخری باب شائقین کے لیے ایک ایپک اور یادگار انجام ثابت ہونے والا ہے، جس میں ہر لمحہ سنسنی، جذبات اور خوف سے بھرپور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ 2025 کا فائنل گزشتہ 12 ایونٹس کے فائنل سے مختلف کیوں ہوگا؟
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
  • ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی