2025-11-04@07:07:16 GMT
تلاش کی گنتی: 69

«ویمنز کرکٹ ورلڈ»:

    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔ کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے...
    بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ بھارت کی خواتین ٹیم کی پہلی ورلڈ کپ جیت ہے، جس کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ A special moment! ???? ICC Chairman Mr. Jay Shah presents the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 Trophy to our winning captain Harmanpreet Kaur ????????@JayShah | @ImHarmanpreet #TeamIndia | #WomenInBlue | #CWC25 | #INDvSA | #Champions pic.twitter.com/wETVXoMNnA — BCCI (@BCCI) November 2, 2025 آئی سی سی کے مطابق، ٹورنامنٹ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 4.48 ملین...
    ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور انڈیا کی رسائی کے بعد ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔ اس بار اس عالمی کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں نہ آسٹریلیا شامل ہے اور نہ انگلینڈ، اور پہلی مرتبہ ایک نئی ٹیم عالمی چیمپئن بننے جا رہی ہے۔ فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جنوبی افریقہ نے ابتدائی میچوں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی، ایک میچ میں صرف 69 اور دوسرے میں 97 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی، مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی...
    خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے بعد قومی ٹیم بغیر کسی کامیابی کے ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ شام 8 بج کر 6 منٹ پر منسوخ کردیا گیا کیونکہ آؤٹ فیلڈ پانی میں ڈوب چکا تھا اور امپائرز نے بروقت دوبارہ کھیل ممکن نہ ہونے کے باعث کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے نتیجے میں سری لنکا نے 5 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش پر برتری حاصل کرلی۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم 7 میں سے 3...
    ڈھاکا: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے اور پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں ریکارڈ بنا دیا۔ بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز میں واپسی کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں پہلے بولنگ کی اور تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ میرپور میں کھیلے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔ یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔ #UPDATE: Bizarre Scene at Women’s Cricket World Cup After Pakistani Players Spray Field Before India Match A bizarre scene unfolded during the Women’s Cricket World Cup when Pakistani players were seen spraying a substance on the field just before the Indian team entered. The… pic.twitter.com/Wo63cssvcI — Mowliid Haji Abdi...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ایک اہم معرکے میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، تاہم ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑیوں کو امید ہے کہ وہ آج کے میچ میں قسمت کا پانسہ پلٹنے میں کامیاب ہوں گی۔یہ اہم مقابلہ کولمبو کے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بارش کے باوجود اپنی تیاریوں کو جاری رکھا۔ ٹریننگ سیشن تقریباً دو گھنٹے جاری رہا جس کے دوران کوچنگ اسٹاف نے بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی۔کھلاڑیوں نے نائٹ سیشن میں...
    آسٹریلیا نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کے روز کھیلے گئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا گیا، جو اُس نے 6 گیندیں باقی رہتے حاصل کرلیا۔ کپتان الیسا ہیلی نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ایلیس پیری نے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلتے ہوئے کم گارتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اندور: ویمنز ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا ویمنز نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 232 رنز کا ہدف باآسانی 40.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تیزمین برٹز نے 101 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔کپتان لورا وولوارڈٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سن لوس نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ماریزان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے امیلیا کیر نے دو اور لی، جیسکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں اندور میں کھیلے گئے...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اتوار کو کولمبو کے پریماداسا کرکٹ سٹیڈم میں پاکستان کی دعوت پر بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 247 رنز بنائے۔  انڈیا کی جانب سے ہارلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہی جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار وکٹیں حاصل کی۔انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز پراتیکا راول اور سمریتی مندھانا کے ساتھ کیا۔ پراتیکا راول نے 31 گیندوں پر 37 رنز کی مفید اننگز کھیلی اور انہیں سعدیہ اقبال نے بولڈ کیا جبکہ سمریتی مندھانا 23 رنز بنا کر فاطمہ ثنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ ہارلین دیول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو بآسانی 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔کولمبو کی پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین کی 81 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث قومی ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما اور کرانتی...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، لیکن میدان میں اترنے سے پہلے ہی سیاسی تنازع نے کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو گھیر لیا ہے۔ میچ سری لنکا کے آر. پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں صبح 09:30 جی ایم ٹی پر کھیلا جائے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار اصل توجہ بیٹنگ یا بولنگ پر نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں، فاطمہ ثناء (پاکستان) اور ہرمن پریت کور (بھارت) — کے ممکنہ ’ہینڈ شیک‘ پر ہوگی۔ سیاسی کشیدگی نے ماحول گرما دیا بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری دشمنی کے باعث یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے آغاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدِمقابل آئیں گے، پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو مات دی تھی۔دونوں ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا تھا۔ٹاکرے کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اِن ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی۔ایک روزہ کرکٹ میں اگر دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اس فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 مقابلے ہو چکے ہیں اور...
    میچ میں تمام پروٹوکولز پر عمل ہوگا، مگر مصافحے یا گلے ملنے کی ضمانت نہیں، بی سی سی آئی کا جواب بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سیکریٹری دیوجیت سائیکیاکی گفتگو مودی سرکار نے ایشیا کپ کے بعد اب ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت کا جنٹلمین کھیل کرکٹ سے کھلواڑ جاری ہے۔کولمبو، بھارت اورپاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان اتوار کوشیڈول میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے یا بعد میں مصافحے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ 5 اکتوبر کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مصافحے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے تینوں مواقع پر پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا اور فائنل جیتنے کے بعد ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی، جہاں ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے دینا تھی۔ مزید پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا سائیکیا نے میڈیا...
    پاکستانی کرکٹ حلقوں میں بھارت کے حالیہ سیاسی رویے پر سخت ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں واضح ہوا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا، جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب عالمی کرکٹ کی ایک اور اہم تقریب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے حوالے سے بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سیاسی اور غیر کھیلوں والا رویہ ویمن ورلڈ کپ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کردیا ۔اس ڈوڈل کو Womens Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ 13واں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں شاندار آغاز کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہیں۔ایونٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ان میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور میزبان بھارت شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کو اس بار ہائبرڈ ماڈل کے تحت منظم کیا جا رہا ہے۔ اس فارمیٹ کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم اپنی مہم...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 13واں ایڈیشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا کے بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ یہ ون ڈے ایونٹ 34 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 31 میچز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ کپ کی پہلی بار بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کی میزبانی کر رہے ہیں جس کے مقابلے 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا حالیہ ٹورنامنٹ کو خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم موڑ قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرچ انجن گوگل نے آج اپنا ہوم پیج خصوصی ڈوڈل کے ساتھ سجایا ہے، جس میں خواتین کے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی موقع کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔یہ ڈوڈل ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ گوگل کے اس ڈوڈل میں خواتین کی نمائندگی کےلیے گلابی رنگ کو نمایاں رکھا گیا ہے اور حروف تہجی میں بیٹ اور کرکٹ اسٹمپس نمایاں ہیں۔ یہ ڈیزائن خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔گوگل ڈوڈل کو آج شروع ہونےو الے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مناسبت سے بنایا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹیمیں حصہ...
    گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر آج اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کیا ہے۔ اس ڈوڈل کو Women’s Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔  یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا ہے، یعنی مردوں کے...
    دبئی: دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے آغاز سے قبل دبئی ہیڈکوارٹرز میں خواتین میچ آفیشلز کے خصوصی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، یہ پینل 14 امپائرز اور چار میچ ریفریز پر مشتمل ہے جو دنیا کے 10 مختلف ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس سال کا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا اور تاریخی اعتبار سے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ صرف خواتین آفیشلز کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔  تمام 50 اوورز کے میچز میں سپروائزنگ ٹیم مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوگی، جو عالمی کرکٹ میں صنفی برابری کی ایک اہم مثال ہے۔ ایمریٹس گروپ ہیڈکوارٹرز میں...
    13ویں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں خواتین ادا کریں گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر میچ آفیشلز کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ کھیلوں میں خواتین کی حمایت کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھرپور تائید کی گئی۔ جس کا مقصد کھیلوں کی خواہشمند خواتین لیڈروں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔ 2 نومبر تک جاری رہنے والے عالمی...
    کراچی: 13 ویں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں خواتین ادا کریں گی۔ منگل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز  کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر میچ آفیشلز کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ کھیلوں میں خواتین کی حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھرپور تائید کی گئی جس کا مقصد کھیلوں کی خواہشمند خواتین لیڈروں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔ 2 نومبر تک جاری رہنے والے...
    کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کے لیے کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں کولمبو پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی خیریت سے سری لنکا پہنچے جہاں وہ کل سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل (25 ستمبر) دوپہر 2 بجے مقامی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔ ٹیم انتظامیہ نے ٹریننگ کے لیے مکمل شیڈول تیار کرلیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس، فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف...
    خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا قاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا...
    لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج  کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔ پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے حوالے سے جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اسی سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹورنامنٹ کا آفیشل ترانہ “Bring It Home” جاری کر دیا ہے۔ اس ترانے کو بھارت کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی آواز دی ہے۔ آئی سی سی نے یہ ترانہ سوشل میڈیا پر ایک دلکش ویڈیو کے ساتھ جاری کیا، جس میں شریا گھوشال کی پرجوش موسیقی کے ساتھ خواتین کرکٹرز کی جھلکیاں شامل ہیں۔ گانے کے بول راقیب عالم اور نذیف محمد نے تحریر کیے، جبکہ موسیقی کی کمپوزیشن، پروڈکشن اور ارینجمنٹ نکل ابھیانکر نے کی ہے۔ Sing it with us ???? Tarikita Tarikita dhom… dhak dhak! ???? The...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کی کرکٹ کی طاقت، اتحاد اور نہ رکنے والے جذبے کا جشن مناتے ہوئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 آفیشل گانا ’برنگ اٹ ہوم‘ کے عنوان سے جاری کیا۔ مشہور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کی آواز میں جاری کیے گئے اس گانے کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو متحد کرنا ہے۔ یہ گانا عالمی سطح پر قدم رکھنے والی ہر خاتون کرکٹر کے خوابوں اور جذبات کو سمیٹتا ہے۔ https://x.com/cricketworldcup/status/1968926869350142124 واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز تیاری کا اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا یہ میچ منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور یہ سیریز رواں ماہ ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ پاکستان نے اب تک 25 اوورز میں 121 رنز بنالیے ہیں اور اس کی ایک وکٹ گری ہے۔ منیبہ علی 62 اور سدرا امین 54 رنز پر کھیل رہی ہیں۔ منیبہ کے ساتھ اوپن کرنے والی شوال...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 3 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ The biggest-ever prize money pool put forward in ICC Women’s Cricket World Cup history ????#CWC25 Details ⬇️https://t.co/oDGTG3zyx6 — ICC (@ICC) September 1, 2025 یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے 297 فیصد زیادہ ہے۔ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں ایک ارب...
      دبئی:دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 3 ستمبر تک سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت 18 میچز کھیلیں گی۔ تمام مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے افتتاحی موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ یہ ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں اور اصل لیگ میں جگہ بنانے کا دعویٰ پیش کریں۔ گزشتہ سال کھیل کا...
    لاہور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گی۔ ایمان فاطمہ کو پہلی بار پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نتالیہ پرویز، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔ 15 رکنی سکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے گا، یہ سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی، جنوبی افریقا ویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو، سری...
    ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ یہی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گا جو 16 سے 22 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ 23 سالہ آل راؤنڈر اس سے قبل رواں سال لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کپتان تھیں، جہاں پاکستان نے سو فیصد فتوحات کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی۔ مزید پڑھیں:ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف...
    کراچی: عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز  کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
    لندن: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ کردیا۔ سابق بھارتی کپتان نے پیر کو ومبلڈن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورکے درمیان ہونے والا مینز راؤنڈ آف 16 کا میچ دیکھا۔  اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ کا ماحول اور ہر پوائنٹ پر پڑنے والا دباؤ بعض اوقات بڑے کرکٹ میچز سے بھی زیادہ شدید محسوس ہوتا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز میں دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ اتنا خوفناک محسوس نہیں ہوتا۔ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو شور، نعرے یا تنقید براہ راست سنائی نہیں دیتی۔ اصل دباؤ صرف فیلڈنگ کے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 10ویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 5 اکتوبر کو ہوگا آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی خواتین ٹیمیں عالمی چیمپیئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو گروپ ون میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، روایتی حریف بھارت اور 2 کوالیفائر ٹیموں کا سامنا کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا...
    پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے آغاز میں ایک ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا تھا، جس کے تحت چیمپیئنز ٹرافی سمیت تمام مشترکہ ٹورنامنٹس میں کسی بھی ملک کی ٹیم میزبان ملک کے بجائے کسی تیسرے نیوٹرل مقام پر میچ کھیل سکتی ہے۔ اسی ماڈل کے تحت ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کے گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں...
    آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا، بھارت میں خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد 12 سال بعد ہو رہا ہے۔ 50 اوورز پر مشتمل خواتین کے اس 13ویں ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش شامل ہیں۔ وینیوز میں بنگلورو کا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، گوہاٹی کا اے سی اے اسٹیڈیم، اندور کا ہولکر اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم کا اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم اور کولمبو کا آر. پریماداسا اسٹیڈیم شامل ہیں۔...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن کرکٹ کے میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر کے دوران بھارت اور سری لنکا کے 5 وینیوز پر ہوگا۔ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بنگلورو، اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور کولمبو میں ہوں گے، پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا جبکہ فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پاکستانی ٹیم کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر میچ کولمبو میں ہوگا۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے اپنے 2 آنے والے عالمی مقابلوں کے مقامات اور تاریخوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں جن کی میزبانی بھارت اور انگلینڈ رواں سال اور اگلے برس کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا آئی سی سی  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ اور ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 دونوں کے ابتدائی میچوں اور ناک آؤٹ راؤنڈز کے شیڈول کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائےگی، ہمارا بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہےگا۔ یہ بھی پڑھیں ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں پر ہوں گے یہ فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، کوئی بھی میدان ہو ہماری ٹیم میچز کھیلنے وہاں جائے گی لیکن بھارت نہیں جائے گی۔ واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں...
    سٹی42:  آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور  ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔  لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن  نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ 206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز...
    آئی سی ورلڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں اب تک ناقابل شکست پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے ہراکر ایک روزہ عالمی مقابلے میں اپنی جگہ بنالی۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا سنہ 2025 کا ایک روزہ ویمنز ورلڈ کپ 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک بھارت میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے میچز ممکنہ طور پر کولمبو یا دبئی میں ہوں گے۔ لاہور میں کھیلے گئے مذکورہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے تھے۔ سدرا امین...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جو رواں برس کے اواخر میں انڈیا میں کھیلا جائے گا۔ لاہور میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کوالیفائر میں دونوں ٹیمیں ٹاپ 2 پوزیشن پر رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں اپنی شمولیت پر مہر ثبت کردی ہے، تاہم واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان کے میچز انڈیا سے باہر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا واضح رہے کہ 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 13 واں ایڈیشن ہوگا۔ 1978،...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں  اور  آفیشلز کے اعزاز میں لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں شہر کے قابل دید مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟ پی سی بی کے مطابق بورڈ چیئرمین  محسن نقوی کی جانب سے ویمنز کوالیفائر کی  ٹیمز کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد شاہی قلعے میں کیا گیا جہاں مہمان خواتین شاہی مہمان بنیں۔ تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلادیش،  ویسٹ انڈیز،  آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں سمیت کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس دوران مہمان کھلاڑیوں کو شاہی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر گیمز کے لیے مفت انٹری کا اعلان کیا ہے، یہ میچز 9 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ پی سی بی کے ایک بیان کے مطابق ایونٹ کے آغاز سے قبل بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم کو شائقینِ کرکٹ کے لیے مفت کھول دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، قذافی اسٹیڈیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران کل 8 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟ افتتاحی میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا میچ 11 اپریل...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔  قذافی اسٹیڈیم پاکستان ویمنز نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔ پاکستان کی...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔ پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض  اور سدرہ امین  14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔ اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر ...
    آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے تھائی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم آج پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے قومی ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔ Post Views: 1
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد  کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا 19 رکنی دستہ کپتان ناروایمول چائیوائی کی قیادت میں بنکاک سے لاہور پہنچا۔ تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ڈے نائٹ وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ واضح رہےبنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کے لیےپہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 9 سے 19 اپریل تک لاہور...
    فوٹو بشکریہ پی سی بی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے وینیوز کا جائزہ لینے کےلیے آئی سی سی منیجر ایونٹس کرسچن چیکیٹا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عہدیداران کے ہمراہ دورہ کیا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی منیجر اینوٹس کو تمام سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔ پی سی بی کے ایونٹ سے متعلقہ دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے ویمنز ٹیم کی تیاری مکمل ہے، محمد وسیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔  قذافی اسٹیڈیم ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ...
    ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن  (ڈبلیو سی اے) نے کرکٹ  کے موجودہ اسٹرکچر میں تبدیلی کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے 64 کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رپورٹ تیار کی ہے جس میں کرکٹ کے موجودہ اسٹریکچر اور گورننگ میں تبدیلی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سائیکل کے اختتام پر کرکٹ کا نیا اور واضح کیلنڈر تشکیل دیا جائے، انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ میچز کے لیے طے ونڈوز رکھی جائیں۔ ڈبلیو اے سی نے تجویز دی ہے کہ  انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ہر سال 21، 21 روز کی 4 ونڈوز رکھی جائیں، باقی کیلنڈر کو فری ونڈو قرار دے کر اس میں ڈومیسٹک لیگ کی اجازت...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائر 9 اپریل سے پاکستان میں شروع ہونے والا ہے جس میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں سے 2 ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا کوالیفائر ٹورنامنٹ 9 اپریل سے پاکستان میں شروع ہونے والا ہے، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، کوالیفائی کرنے والی 2 ٹیمیں بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ کوالیفائی میچر میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) شیڈول (دن...
    آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان...
    لاہور: پاکستانی میدانوں پر آئندہ ماہ پھر رونق ہو گی، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔  ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں ہوگا، میچز قذافی سٹیڈیم اور لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، اس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، 15 میچز پر مشتمل یہ لیگ فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہوگا، اس میں چار فل ممبرز پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ جبکہ اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ حصہ لیں گی،2 نمایاں ٹیمیں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20  ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میں...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔  بھارتی ٹیم نے...
      دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ویمن کرکٹ کپتان ایشا اوزا نے موجودہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے موقع پر کرکٹ لیجنڈز انجم چوپڑا اور عروج ممتاز سے ملاقات کی اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ سے قبل ان سے قیمتی مشورے حاصل کئے۔ ایشیا نے گزشتہ اتوار کو آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انجم اور عروج سے ملنا بہت اچھا تھا اور ان سے یہ سمجھنا کہ وہ کس طرح دباؤ سے نمٹتے ہیں اور ان کے ساتھ کھل کر بات چیت کرنا بہت اچھا تھا۔ 2022 میں جب میں نے پہلی بار آئی سی سی...
    متحدہ عرب امارات کی خواتین کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، ایشا اوزا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز دبئی : متحدہ عرب امارات کی ویمن کرکٹ کپتان ایشا اوزا نے موجودہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے موقع پر کرکٹ لیجنڈز انجم چوپڑا اور عروج ممتاز سے ملاقات کی اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ سے قبل ان سے قیمتی مشورے حاصل کئے۔ ایشیا نے گزشتہ اتوار کو آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انجم اور عروج سے ملنا بہت اچھا تھا اور ان سے یہ سمجھنا کہ وہ کس طرح دباؤ سے نمٹتے ہیں اور...
    کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔   پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
۱