بھارتی کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
نیو دہلی:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔
فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے صرف 11.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم ہے جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔فیضان کا کہنا ہے کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔اسکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔