ڈھاکا:

ایشین کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی جاپان میں اگلے سال شیڈول ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔

ایشین گیمز میں کرکٹ پہلے بھی شامل رہی ہے لیکن اس بار پہلی مرتبہ اے سی سی کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈھاکا میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایشین گیمز میں 10 مردوں کے ساتھ 8 ویمنز کرکٹ ٹیموں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ان ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اجلاس میں منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو نیا اے سی سی ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی منظوری کے بعد 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی ویمنز کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ

پڑھیں:

ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب

سدرہ امین کی سنچری پاکستان ٹیم کے کام نہ آسکی، پہلے ویمنز ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔

سدرہ امین اور منیبہ علی نے دوسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز ٹیم کی دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 143 رنز کا تھا جو سدرہ امین اور بسمہ معروف نے بنایا تھا۔

منیبہ علی نے 76 رنز اسکور کیے جن میں 11 چوکے شامل تھے۔

سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 121 رنز بنائے، یہ ان کی پانچویں ون ڈے سنچری تھی۔

عالیہ ریاض نے 33 رنز بنائے اور سدرہ کے ساتھ 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ کپتان فاطمہ ثنا صرف تین رنز بنا سکیں جبکہ نتالیہ پرویز پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گریں تاہم تیزمین برٹس اور ماریزان کیپ نے 216 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو آسانی سے کامیابی دلادی۔

یہ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی تھی۔

برٹس نے نو چوکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری تھی۔

ماریزان کیپ نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، یہ ان کی چوتھی سنچری تھی۔

سیریز کے اگلے دو ون ڈے میچز 19 اور 22 ستمبر کو لاہور ہی میں کھیلے جائیں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • مکی آرتھر کی بابر اعظم کی غیر شمولیت پر حیرت
  • وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
  • مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں انقلاب کی نوید
  • اسلامی چھاترو شبر کی کامیابی
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری