چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔
محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔
کمبوڈیا اور تھائی لینڈکے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں شدید جھڑپیں ،متعدد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات
محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصاً نادرا کے محفوظ سیکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا ۔وزید داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔یہ ملاقات بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصاً نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔
اجتماع اور امن وعامہ کیس؛پی ٹی آئی کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں
بنگلہ دیش کی وزارت سپورٹس و یوتھ کے سیکرٹری محبوب العالم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود ، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے محسن نقوی نے کے فروغ
پڑھیں:
بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع پہلے ہی ایشیا کپ کو شدید دباؤ میں ڈال چکا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحہ نہ کرنے کے واقعے نے معاملے کو مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی دھمکی بھی دی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔
’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آئندہ فتوحات سب ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔‘
ایشیا کپ کے مستقبل سے متعلق معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اگلے چند دن اس حوالے سے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک انڈیا میچ ٹرافی کرکٹ محسن نقوی