تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد و خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشننز فراہمی کی اجازت ،20ہزار روپے سکیورٹی فیس مقرر

محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کر کے اعلیٰ مثال قائم کی، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کیپٹن وقار محسن نقوی

پڑھیں:

اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 

اسلام آباد میں  2  میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور  شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر   پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا  مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی  پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے  مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اعزازات اور مالی امداد کا اعلان
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
  • محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات
  • محسن نقوی کی عمانی وزیر سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا