بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے کروڑ لیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
بھارت کا مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ جو کئی سالوں سے ناظرین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے اس کا سیزن 19 اگست سے شروع ہوگا جس کی میزبانی کے لیے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان ایک بار پھر تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ بگ باس کا اب تک کا سب سے طویل سیزن ہو سکتا ہے، جو تقریباً 5 ماہ پر محیط ہوگا۔ اداکار کل 15 ہفتوں تک شو کی میزبانی کریں گے جس کے عوض انہیں 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے تک کی ادائیگی کی جائے گی۔ اور ہر ویک اینڈ پر انہیں تقریباً 8 سے 10 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ‘بگ باس’ آسیب زدہ ہے؟ بھارتی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والے 7 لوگ جو جوانی میں چل بسے
ذرائع نے بتایا کہ چونکہ یہ شو بنیادی طور پر او ٹی ٹی پر اسٹریم ہوگا، اور اسی دن ٹی وی پر ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہوگا، اس لیے اسے او ٹی ٹی ورژن کا ایک توسیعی حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق، بگ باس 19 کا بجٹ پچھلے سیزنز کی نسبت کم رکھا گیا ہے۔
سلمان خان، جنہوں نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی کی تھی، نے اس وقت مبینہ طور پر 96 کروڑ روپے چارج کیے تھے۔ جبکہ بگ باس 18 کے لیے ان کی فیس مبینہ طور پر 250 کروڑ روپے تھی، اور بگ باس 17 کے لیے 200 کروڑ روپے، جو دونوں ٹی وی ورژنز تھے۔ اس بار چونکہ شو میں دوسرے میزبان بھی شامل ہوں گے، اس لیے سلمان خان کی فیس پچھلے او ٹی ٹی سیزن سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس 18: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے امیدوار کون؟
اس بار بگ باس کا سیزن 5 مہینے چلے گا۔ پہلے 3 مہینے سلمان خان میزبان ہوں گے، اس کے بعد دیگر گیسٹ میزبان اس کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان مہمان میزبانوں میں فراح خان، کرن جوہر، اور انیل کپور کے نام شامل ہیں جو آخری دو مہینوں میں شو کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس سیزن کا فارمیٹ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور ٹی وی کا امتزاج ہوگا، یعنی شو کی اقساط پہلےJioCinema پر نشر ہوں گی اور اس کے بعد ’کلرز ٹی وی‘ پر دکھائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’خوشی ہے کہ میرا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کیا جا رہا ہے‘ بگ باس فاتح کرن ویر مہرا
اگرچہ شو میں شامل شرکاء کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا تاہم 20 ممکنہ امیدواروں کے نام میڈیا میں زیر گردش ہیں جن سے شو کے لیے رابطہ کیا گیا ہے ان میں گوتامی کپور، دھیرج دھوپر، علیشا پنوار، خوشی دوبے، گورو تنیجہ، مسٹر فیصل، اپوروا مکھیجا، پورب جھا، گورو کھنہ، دھناشری ورما، شری رام چندر، اَرشِفا خان، مِکی میک اوور اور دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بگ باس 19 کا پریمیئر 30 اگست کو نشر ہوگا جبکہ پرومو 12 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے جیتا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن ویر مہرا کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بگ باس بگ باس سیزن 19 سلمان خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ کی میزبانی کروڑ روپے کے مطابق او ٹی ٹی کے لیے
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔