Jasarat News:
2025-11-03@01:59:01 GMT

کراچی کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے3 پیسے سستی کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کیلیے فی یونٹ بجلی 4 روپے3 پیسے سستی کردی گئی،ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کردی گئی، کراچی کے لیے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے جبکہ باقی ملک کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کیالگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی اپریل2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کیلیے مئی2025ء کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک نیاپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جبکہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ کے لیے کمی کی

پڑھیں:

سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد ایک ماہ کے اندر سعودی عرب پہنچنا لازمی ہوگا۔ وزارت کے مطابق اگر کوئی شخص ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا تو اس کا ویزا خود بخود منسوخ تصور کیا جائے گا۔

نئے ضوابط کے تحت عمرہ ویزے کے اجرا کے بعد سعودی عرب میں داخلے کے لیے دی جانے والی مدت تین ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کر دی گئی ہے۔ تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو قیام کے لیے بدستور تین ماہ کا وقت ہی دیا جائے گا، یعنی داخلے کے بعد ان کے قیام کے ایام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر کے مطابق یہ نئے قواعد آئندہ ہفتے سے نافذالعمل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت حج و عمرہ نے یہ فیصلہ زائرین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا ہے تاکہ انتظامی معاملات بہتر طریقے سے نمٹائے جا سکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں سال جون سے اب تک دنیا بھر کے 40 لاکھ سے زائد افراد کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں اور تاریخی اضافہ ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی، گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا
  • سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی
  • حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور