ڈسکوز صارفین کیلئے 49 پیسے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ بجلی سستی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ بجلی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے فی یونٹ جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ۔ دنیا نیوز کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی مئی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
گورنر خیبر پختون خوا نے وزیر اعلیٰ کیساتھ ’’ مسکراہٹ‘‘ کے تبادلے سے متعلق سوال کا جواب دیدیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صارفین کیلئے کے الیکٹرک
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی ہوگی، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 69 روپے 44 پیسے کم ہو جائے گی۔
اس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,378 روپے 89 پیسے ہوگی اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے اس سے پہلے بھی گزشتہ چند ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی تھی:
جون میں فی کلو 4.63 روپے اور 11.8 کلو سلنڈر 54.60 روپے سستا ہوا۔
جولائی میں فی کلو 7.43 روپے اور سلنڈر 87.71 روپے کم ہوا۔
اگست میں فی کلو 17.73 روپے اور سلنڈر 209.24 روپے کمی ہوئی۔
ستمبر میں فی کلو 1.18 روپے اور سلنڈر 13.89 روپے سستا ہوا۔
اکتوبر میں فی کلو 6.71 روپے اور سلنڈر 79.14 روپے کمی کی گئی۔
یہ سلسلہ صارفین کے لیے ایل پی جی کو مہنگا ہونے سے بچانے اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔