2025-07-26@00:50:18 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«پنجاب کی یونیورسٹیوں»:
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آفBRUNEL،یونیورسٹی آف GLOUCESTERSHIRE، یونیورسٹی آف LEICESTER اور دیگر یونیورسٹیوں نے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ’’کے...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف برنل، یونیورسٹی آف گلاسیسٹرشائر اور یونیورسٹی آف لِیسٹر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس...
پاکستان کی کوئی یونیورسٹی سرفہرست 350 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا سکی ،رینکنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بند کرنے والے ادارے کیو ایس کی 2026 کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستان کی کوئی یونیورسٹی سرفہرست 350 یونیورسٹیوں میں جگہ نہیں سکیں۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق اس درجہ بندی میں دنیا کی سرفہرست 1500 جامعات کو شامل کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے 100 مختلف مقامات پر قائم ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 500 جامعات کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جن میں ملائیشیا کی سن وے یونیورسٹی کی درجہ بندی میں 120 سے...
اسلام آباد: دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بند کرنے والے ادارے کیو ایس کی 2026 کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستان کی کوئی یونیورسٹی سرفہرست 350 یونیورسٹیوں میں جگہ نہیں سکیں۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق اس درجہ بندی میں دنیا کی سرفہرست 1500 جامعات کو شامل کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے 100 مختلف مقامات پر قائم ہیں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 500 جامعات کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جن میں ملائیشیا کی سن وے یونیورسٹی کی درجہ بندی میں 120 سے زائد درجہ بہتری آئی ہے، جو سب سے بہتری کارکردگی ہے۔ کیو ایس رینکنگ کے مطابق درجہ بندی...
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کو عوامی رائے اور مختلف مسائل پر لوگوں کے جذبات کو بھانپنے کی خاص صلاحیت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیو ویٹکاف نے CNBC نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں سے کچھ میں نرمی برتی گئی ہے جس میں چین کو تیل فروخت کرنے کی اجازت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ، امریکی صدر کی جانب سے ایک دانشمندانہ قدم ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے ایران کے تیل کی برآمدات پر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اس اقدام کو چین...
اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 پارٹیوں نے قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کو 19 جون کی ڈیڈ لائن تک 5 پارٹیوں سے دستاویز موصول ہوئیں جن میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم نے دستاویز جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکول اور لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل گروپ نے بھی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی باضابطہ کوالیفکیشن جمع کروائی ہے۔ اس کے علاوہ آگمنٹ سیکیورٹیز، سیرین ایئر، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا ہولڈنگ اور ایکویٹاس نے بھی پی آئی اے کی خریداری میں مشترکہ دلچسپی ظاہر کی۔ اعلامیے کے مطابق 8...
تعلیم ریاست کی ترجیح نہیں ہے۔ وفاقی بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی کردی گئی۔ اس دفعہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 39.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال اس مد میں 65 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ میں کمی کا فخر کے ساتھ اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں یہ خوش خبری سنائی کہ وفاقی حکومت 11 نئے دانش اسکول بنائے گی۔ یہ اسکول آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد میں تعمیرکیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے دانش اسکولوں کی تعمیر کے لیے 9اعشاریہ 18 ارب روپے رکھے ہیں جب کہ سندھ میں سیلاب سے...
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے،متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید محسن نقوی نے اس موقع پرمزیدکہاکہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی...
ہریانہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کی جانے والی بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ہریانہ کی سرگرم رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن جلد ہی حقائق نے اس الزام کی قلعی کھول دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیوتی بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہ چکی ہیں اور متعدد مواقع پر اپنی شناخت ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کروا چکی ہیں۔ ایک دلچسپ واقعے میں جب بی ایس ایف اہلکار نے جیوتی...
ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف، جو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ہیں، اسرائیل، قطر اور مصر کے ساتھ بات...
ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ بھی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے طلبہ یونین پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی...
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے 25 ریکٹرز اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نیوٹیک اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور نیوٹیک نے اس کی میزبانی کی۔ قازقستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں، اسکالرشپس اور تعاون پر مختلف تعلیمی پروگرام "قزاقستان میں مطالعہ" میلے میں پیش کیے گئے۔ایچ ای سی نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی یونیورسٹیوں کے ریکٹرز/وائس چانسلرز کو مدعو کیا اور طلباء اور اداروں کو بھی ایک نتیجہ خیز تعلیمی مشق میں شرکت...
اسلام ٹائمز: ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ حکومت کے خلاف جدوجہد درحقیقت یونیورسٹی کی طاقت اور سیاسی طاقت کے درمیان بنیادی ٹکراو کا مظہر ہے۔ یہ جدوجہد امریکہ اور دنیا بھر میں اعلی تعلیم کے مستقبل اور تعلیمی آزادی پر گہرے اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے خلاف مزاحمت کر کے اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ تنقیدی طرز فکر، علم کی پیدائش اور سماجی تبدیلی کے مراکز کے طور پر اپنا کردار ادا کر پائیں گی۔ لیکن اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں تو وہ تسلط پسندانہ نظام کے آلہ کار میں تبدیل ہو جائیں گی جس کے نتیجے میں جمہوریت کمزور اور عدم مساوات اور بے...
ٹیکساس: امریکا میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے تعلیمی ویزا پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، خصوصاً ریاست ٹیکساس میں، جہاں 122 سے زائد غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ یا ان کی امیگریشن حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں امریکی نظام Student and Exchange Visitor Information System (SEVIS) میں کی گئی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان طلبہ کی قانونی حیثیت اب خطرے میں ہے۔ حکام کی جانب سے اب تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سخت پالیسیوں، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور حالیہ سیاسی فیصلوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکساس کی متاثرہ یونیورسٹیوں میں نمایاں تعداد یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور یونیورسٹی آف ٹیکساس، آرلنگٹن...

امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں میں ویزا منسوخی، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں میں ویزا منسوخی، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر نے صدمے کی لہر پیدا کردی ہے بالخصوص فلسطین نواز سرگرمیوں سے وابستہ طالب علموں کو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں گے اور ایسے افراد کو ویزا یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کریں گے جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یہود مخالف مواد پوسٹ کرنے کا مرتکب تصور کرے گی یہ اقدام طالب علموں کے ویزوں کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا ہے حالانکہ امریکی آئین کی...
کیا وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم بعض خواتین و حضرات انسانی حقوق اور جمہوریت کی نقاب اوڑھ کر پاکستان کے مفادات پر ضربیں لگا رہے ہیں۔گزشتہ کالم میں سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے پیشہ ور کلاکاروں کا معاملہ بیان کیا جا چکا ہے۔ ان کلاکاروں کے ساتھ سر تال ملانے والا ایک طبقہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنے معاشی مفادات کے تابع پاکستان چھو ڑ کر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ ا ن میں سے بہت سے مرد و زن وہ ہیں جو اپنے بال بچوں سمیت اب دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر چکے ہیں، انہیں سادہ لفظوں میں سابقہ پاکستانی بھی کہا جاسکتا ہے۔ ان کا جینا مرنا ، رہنا سہنا اور روزی روزگار...
وزیراعظم شہہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی بہترین تعلیم، اساتذہ اور اپنے تحقیقی مراکز کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنس کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے کم درجے کی یونیورسٹی نہیں ہوگی، اللہ نے چاہا تو اس کا پہلا سیکشن 14 اگست 2026 کو کام شروع کردے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے 190 ملین پاؤنڈز سے دانش یونیورسٹی بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شباز شریف نے شرکا سے کہا کہ دنیا میں آپ کے جاننے والے قابل افراد ہیں، ہم ایک نظام بنا...
نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں ییل اور براؤن سمیت ملک کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہود دشمنی کے بہانے 60 امریکی یونیورسٹیوں کو سزا دینے کی وارننگ جاری کی ہے۔ گذشتہ سال صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکی طلبہ کے احتجاج کے بارے میں امریکی حکومت نے خبردار کیا کہ ملک کی 60 یونیورسٹیوں کو یہود دشمن سرگرمیوں کی اجازت دینے پرجرمانہ کیا جا سکتا ہے، حالانکہ مظاہرین میں سے کچھ یہودی بھی تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں،...
ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزمان نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان سٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176...
پاکستان اسٹیل ملز ۔ فوٹو فائل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کو ہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہراساں کرنیوالوں کو سخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا...
نیا قانون پی ایچ ڈی اور پروفیسرزکو وائس چانسلر بننے سے نہیں روکتا بلکہ دیگر امیدواروں سے مقابلے کی ضرورت ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وائس چانسلروں کے تقرر اورکنٹریکٹ پر اساتذہ ملازم رکھنے کی حکومتی فیصلوں کے خلاف یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے یہ بیانیہ اختیار کیا۔ اس بیان کے بعد سندھ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ نے تدریس معطل کردی اور اساتذہ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوئے۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار اساتذہ اور وائس چانسلروں کے تقررکے لیے قواعد و ضوابط بنانے والے اعلیٰ تعلیم کے ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ حکومت کی نئی پالیسی کو یونیورسٹیوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا...
خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
اسلام آباد: ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی سال 24-2025 کی رینکنگ جاری کردی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی اور چین کی 2 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے درجے پر رہیں جب کہ پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا میں 401 سے 500 کی رینکنگ اور ایشیا کی رینکنگ میں 121 نمبر پر ہے، نسٹ یونیورسٹی ایشیا میں 152، کامسیٹس 157، ایئریونیورسٹی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد601 سے800 کی رینکنگ میں ہیں۔ سکھر آئی بی اے، یو ای ٹی ٹیکسلا اور مالاکنڈ یونیورسٹی بھی 601 سے800 کے درمیان ہے جب کہ بین الاقوامی...
اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کی 19 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو 6 فروری تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کاحکم دیاہے،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدعاکی تھی کہ کیس میں اضافی دستاویزات جمع ہوئی جن کو پڑھنے کے لیے وقت درکار ہے، جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ ایک مہینے سے مقدمے کی دستاویزات جمع ہیں جائزہ لینا آپ کا کام ہے۔
جامعہ پشاور : فوٹو فائل خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور بورڈز کے ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا۔گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کےلیے چانسلر کے نمائندے اور ممبرز مقرر کر دیے گئے۔ خیبر پختون خوا: مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر گرفتارمحکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان نے گورنر کا اقدام غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس اس مراسلےکا اختیار نہیں، یونیورسٹیز بل گورنر کےدستخط کیلئے بھیجا گیا ہے، گورنر کہتے ہیں یہ منی بل...