خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر، بورڈز ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
جامعہ پشاور : فوٹو فائل
خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور بورڈز کے ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا۔
گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کےلیے چانسلر کے نمائندے اور ممبرز مقرر کر دیے گئے۔
محکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔
وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان نے گورنر کا اقدام غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس اس مراسلےکا اختیار نہیں، یونیورسٹیز بل گورنر کےدستخط کیلئے بھیجا گیا ہے، گورنر کہتے ہیں یہ منی بل نہیں، حالانکہ یہ منی بل ہی ہے، مراسلے میں دیے تمام نام پیپلز پارٹی اور گورنر کے دوست احباب کے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یونیورسٹیز میں نامزدگیاں اور تقرریاں نہ غیرقانونی ہیں نہ ہی غیر آئینی، مراسلہ یونیورسٹی ترمیمی بل سے پہلے کا ہے، پبلک اب ہوا ہے، آئین کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والوں کو نامزد کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔