ڈونلڈ ٹرامپ نے ایران پر عائد کچھ پابندیوں میں نرمی کی ہے، اسٹیو ویٹکاف کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کو عوامی رائے اور مختلف مسائل پر لوگوں کے جذبات کو بھانپنے کی خاص صلاحیت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیو ویٹکاف نے CNBC نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں سے کچھ میں نرمی برتی گئی ہے جس میں چین کو تیل فروخت کرنے کی اجازت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ، امریکی صدر کی جانب سے ایک دانشمندانہ قدم ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے ایران کے تیل کی برآمدات پر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اس اقدام کو چین کے لئے ایک واضح پیغام قرار دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، چین کے ساتھ اقتصادی تعاون اور تناؤ کم کرنے کا خواہاں ہے۔ اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ میرے خیال میں یہ صدر کی جانب سے ایک اشارہ تھا۔ انہیں عوامی رائے اور مختلف مسائل پر لوگوں کے جذبات کو بھانپنے کی خاص صلاحیت حاصل ہے۔ درحقیقت، یہ اقدام چینیوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش تھی کہ ہم آپ کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ آپ کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیو ویٹکاف، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ ہیں۔ اسٹیو ویٹکاف نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ، چین کی طرح ایران کو بھی اسی خیر سگالی کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ پیغام کسی نہ کسی طرح ایرانیوں تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ واقعی ایک غیر متوقع اقدام تھا یا نہیں، تاہم میں صدر ٹرمپ سے ایسے ہی عقلمندانہ اقدامات کی توقع رکھتا ہوں جو لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیں اور وہ کہیں کہ یہ واقعی ایک شاندار معاشی چال تھی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے ایران اور صہیونی رژیم کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد، ایران پر سخت پابندیوں کے برعکس یہ بیان دیا کہ چین اب ایران سے تیل خرید سکتا ہے۔ جس پر کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے ایسے بیانات جنگ کو روکنے میں آسانی کے لیے دیے تھے۔ دوسری جانب بعض ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا کہ ایران پر پابندیاں اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ اب بھی چین اور دیگر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کے بجائے امریکی تیل درآمد کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ ڈونلڈ ٹرامپ اسٹیو ویٹکاف کی جانب سے نے کہا کہ انہوں نے ایران پر
پڑھیں:
ضلع کرک میں غیرقانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع کرک میں 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پابندی کے تحت ضلع بھر میں سونے کی تلاش اور نکالنے سمیت ہر قسم کی غیر قانونی کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بہتری اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کے دوران کسی فرد یا ادارے کو کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں مشینری، گاڑیاں اور دیگر اوزار ضبط کئے جائیں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
حکام کے مطابق غیر قانونی کان کنی نہ صرف قدرتی ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے امن و امان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، جبکہ سمگلنگ کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
ٹام ہالینڈ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی