پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے 25 ریکٹرز اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نیوٹیک اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور نیوٹیک نے اس کی میزبانی کی۔
قازقستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں، اسکالرشپس اور تعاون پر مختلف تعلیمی پروگرام "قزاقستان میں مطالعہ" میلے میں پیش کیے گئے۔ایچ ای سی نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی یونیورسٹیوں کے ریکٹرز/وائس چانسلرز کو مدعو کیا اور طلباء اور اداروں کو بھی ایک نتیجہ خیز تعلیمی مشق میں شرکت کی دعوت دی۔(جاری ہے)
تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط تعلیمی پُل بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور طلباء کو اجتماعی ترقی اور افہام و تفہیم کے لیے بین الاقوامی تعلیم کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ریکٹر نیوٹیک، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، ہلال امتیاز (ملٹری) نے مہمانوں اور شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خیر مقدمی نوٹ میں، ریکٹر نیوٹیک نے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اپنے طلباء کے لیے عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے نیوٹیک کے وژن پر روشنی ڈالی۔ ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ذاتی طور پر اسٹالز کا دورہ کیا قازقستانی یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی اور پاکستانی طلبا کے لیے مواقع پیدا کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔ اس تقریب سے نہ صرف طلباء کو قازقستان میں اعلی تعلیم کے امکانات تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا بلکہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کی بنیاد بھی رکھی گئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یونیورسٹیوں کے کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔